دیگر ممالک

قطر پر حملہ: نیتن یاہو نے پہلے معافی مانگی اور اب ٹرمپ نے دی نیتن یاہو کو کھلی وارننگ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی جہاں ٹرمپ نے ذاتی طور پر قطری وزیر اعظم کو فون کیا اور نیتن یاہو نے معافی مانگی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے حملے پر ٹرمپ نے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے معافی منگوائی  اور اب انہوں نے سخت وارننگ دی ۔ صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں جس میں قطر کی سلامتی کی ضمانت دی گئی ہے۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ملک دوحہ پر حملہ کرتا ہے تو ضرورت پڑنے پر امریکہ فوجی کارروائی کرے گا۔ یہ قدم اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے اور وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ امریکہ اور قطر دیرینہ اتحادی رہے ہیں۔ امریکی فوجی موجودگی سے لے کر علاقائی امن کی کوششوں تک قطر نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ انتظامی حکم امریکی اور قطر دونوں کی جانب سے حماس کو نشانہ بناتے ہوئے دوحہ پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کے چند ہفتے بعد آیا ہے۔

Published: undefined

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ قطر کی علاقائی سالمیت اور سلامتی کو بیرونی حملوں سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط شراکت داری اور سیکورٹی تعاون کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ قطر پر کسی بھی مسلح حملے کو اس کی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ سمجھے گا۔ ایسی صورت حال میں امریکہ سفارتی، اقتصادی اور ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی کرے گا۔

Published: undefined

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی وزیر جنگ، وزیر خارجہ اور نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر قطر کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ تیار کریں گے تاکہ کسی بھی بیرونی حملے کا فوری ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں، سیکریٹری آف اسٹیٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس یقین دہانی کو جاری رکھیں اور دوسرے اتحادیوں کے ساتھ مل کر، قطر کے لیے سیکیورٹی تعاون کو یقینی بنائیں۔اس کے سفارتی تجربے کے پیش نظر، امن اور ثالثی کی کوششوں میں قطر کے مسلسل کردار پر زور دیا گیا۔

Published: undefined

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے نو ستمبر کو قطر پر اسرائیلی حملے پر قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے معافی مانگی۔ نیتن یاہو نے وعدہ کیا کہ مستقبل میں قطر پر ایسے حملے نہیں کیے جائیں گے۔اطلاعات کے مطابق یہ معافی غزہ جنگ کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ دوحہ میں حماس کے چند سرکردہ رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کے بعد سے قطر حماس کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی سے انکار کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined