دیگر ممالک

ٹرمپ نے کورونا پر امریکی عوام کو جان بوجھ کر گمراہ نہیں کیا: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ کی طرف سے امریکی عوام کو کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے خطرات کے بارے میں گمراہ کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا انہوں نے جان بوجھ کر نہیں کیا

ٹرمپ نے کورونا پر امریکی عوام کو جان بوجھ کر گمراہ نہیں کیا: وائٹ ہاؤس
ٹرمپ نے کورونا پر امریکی عوام کو جان بوجھ کر گمراہ نہیں کیا: وائٹ ہاؤس 

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ کی طرف سے امریکی عوام کو کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے خطرات کے بارے میں گمراہ کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا انہوں نے جان بوجھ کر نہیں کیا۔ وہائٹ ​​ہاؤس کے پریس سکریٹری کیلیگ میک نینی نے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

اس سے قبل سی این این نے ٹرمپ کے سینئر صحافی باب ووڈورڈ کے ساتھ انٹرویو کے آڈیو کا حوالے دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ صدر نے فروری میںیہ تسلیم کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے خطرات سے واقف تھے لیکن انہیں جان بوجھ کر امریکی عوام سے اس وبا کے خطرات کو کم کرکے بتایا اور انہیں گمراہ کیا۔

Published: undefined

محترمہ میک نینی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ’’کووڈ ۔19 کے بارے میں صدر نے امریکی عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں‘‘۔

دراصل امریکہ میں 1970 کی دہائی میں مشہور واٹر گیٹ اسکینڈل کا انکشاف کرنے والے سینئر صحافی باب ووڈورڈ نے ’ریز‘ کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے، جس میں ٹرمپ کے حوالے سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ کووڈ 19 سے پہل موت ہونے سے قبل صدر ٹرمپ نے انہیں بتایا تھا کہ کورونا ایک ’مہلک‘ بیماری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined