فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےکل یعنی جمعے کے روز دو ایٹمی آبدوزوں کو روس کے قریب تعینات کرنے کا حکم دیا۔ ٹرمپ نے یہ حکم سابق روسی صدر اور موجودہ روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف کی دھمکیوں کے جواب میں دیا ہے۔
Published: undefined
سوشل میڈیا ٹروتھ پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے لکھا کہ 'سابق روسی صدر اور موجودہ روسی سکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف کے اشتعال انگیز بیانات کے پیش نظر انہوں نے دو ایٹمی آبدوزوں کو مناسب علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ یہ احتیاط کے طور پر کیا گیا ہے، تاکہ ہم تیار رہیں اگر یہ احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات صرف الفاظ تک محدود نہ رہیں۔ الفاظ بہت اہم ہیں، اور بعض اوقات وہ نادانستہ طور پر سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس بار ایسا نہیں ہوگا۔' ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہندوستان اور روس مل کر ان کی مردہ معیشت کو تباہ کر سکتے ہیں۔ اس پر روس ناراض ہو گیا اور دمتری نے 'ڈیڈ ہینڈ' یعنی مردہ ہاتھ کا ذکر کیا۔
Published: undefined
امریکی صدر ٹرمپ نے روس سے توانائی خریدنے پر ہندوستان پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دمتری نے ٹیلی گرام چینل پر لکھا، 'ہندوستان اور روس کی 'مردہ معیشتوں' اور 'خطرناک علاقے میں داخل ہونے' کے بارے میں بات کرنے سے پہلے انہیں اپنی پسندیدہ فلموں 'واکنگ ڈیڈ' کو یاد رکھنا چاہیے، اور یہ بھی سمجھ لینا چاہیے کہ 'مردہ ہاتھ' کتنا خطرناک ہو سکتا ہے - چاہے اس کا کوئی وجود ہی نہ ہو۔'
Published: undefined
ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹروتھ پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یوکرین کے ساتھ جنگ میں کتنے روسی فوجی مارے گئے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس ماہ یوکرین کے ساتھ اس احمقانہ جنگ میں تقریباً 20 ہزار روسی فوجی مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں یوکرین کو بھی بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ یوکرین یکم جنوری 2025 سے اب تک تقریباً 8000 فوجیوں کو کھو چکا ہے اور اس تعداد میں وہ فوجی شامل نہیں ہیں جو ابھی تک لاپتہ ہیں۔ یوکرین نے کچھ شہریوں کو بھی کھو دیا ہے لیکن ان کی تعداد بہت کم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined