دیگر ممالک

2024 میں جو بائڈن کے قتل کا تھا منصوبہ! ملزم کی محبوبہ نے حقیقت سے اٹھایا پردہ

بنجامن کے موبائل فون سے ایک نوٹ بھی برآمد ہوا، جس میں اس نے اپنی سوچ، غصے اور ارادوں کو تفصیل سے لکھا تھا۔ تفتیشی ایجنسیوں کے مطابق یہ نوٹ اس کی ذہنی کیفیت اور پرتشدد نیت کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔

امریکی صدر جو بائڈن، تصویر آئی اے این ایس
امریکی صدر جو بائڈن، تصویر آئی اے این ایس 

امریکہ میں سابق صدر جو بائڈن کی سیکورٹی سے جڑی ایک خطرناک سازش کا انکشاف مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ 2024 میں ٹرمپ-بائڈن مباحثہ کے دوران اُس وقت کے صدر جو بائڈن کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیے گئے 23 سالہ ایڈم بنجامن ہال کے بارے میں نئے حیرت انگیز حقائق سامنے آئے ہیں۔ اس پورے معاملے میں سب سے اہم کردار ملزم کی محبوبہ نے ادا کیا، جس نے اس کی سوچ، ارادوں اور منصوبے کی مکمل تفصیل پولیس کے سامنے رکھ دی ہے۔

Published: undefined

تفتیش سے وابستہ ذرائع کے حوالہ سے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایڈم بنجامن ہال گزشتہ کچھ عرصہ سے ذہنی طور پر شدید غیر مستحکم تھا۔ اس کی گرل فرینڈ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اکثر غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں، خاص طور پر بچوں کی اموات کا ذکر کرتا تھا اور خود کو بے بس محسوس کرتا تھا۔ گفتگو کے دوران وہ بار بار نظام، حکومت اور عالمی سیاست کے خلاف غصہ ظاہر کرتا تھا۔ آہستہ آہستہ اس کی باتیں صرف جذباتی رد عمل تک محدود نہ رہیں بلکہ تشدد کی طرف بڑھنے لگیں۔

Published: undefined

بنجامن کی محبوبہ (گرل فرینڈ) کے مطابق ایک بار اُس نے بتایا تھا کہ وہ ٹرمپ-بائڈن مباحثہ کے دوران کچھ بڑا کرنے والا ہے۔ اس نے یہ اشارہ بھی دیا تھا کہ وہ اسلحہ لے کر پروگرام والی جگہ کے قریب جائے گا۔ ابتدا میں لڑکی کو لگا کہ یہ غصہ میں کہی گئی باتیں ہیں، لیکن جب بنجامن نے سفر کی تیاری، راستوں اور وقت کے بارے میں سنجیدہ گفتگو شروع کی تو اسے خطرے کا اندازہ ہوا۔

Published: undefined

فی الحال ایڈم بنجامن ہال کو گرفتار کر کے وفاقی عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔ تفتیشی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ملزم کی محبوبہ اس کیس کی اہم گواہ ہے، کیونکہ اسی کی اطلاع سے سازش کا پردہ فاش ہو سکا۔ بنجامن نے صرف اپنی محبوبہ ہی نہیں بلکہ چند قریبی دوستوں کو بھی اپنی سوچ اور منصوبے کے بارے میں جانکاری دی تھی۔ دوستوں کے مطابق وہ خود کو کسی مشن پر نکلا ہوا سمجھ رہا تھا اور چاہتا تھا کہ اس کی کارروائی لوگوں کو جھنجھوڑ دے۔ یہی وہ لمحہ تھا جب معاملہ سنگین ہو گیا۔ محبوبہ اور دوستوں نے آپس میں بات کی اور طے کیا کہ اس جانکاری کو نظر انداز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ بالآخر بنجامن کی محبوبہ اور دوستوں نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا اور اُس کی باتوں، پیغامات اور رویے کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ اس کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں حرکت میں آئیں۔ بنجامن کی سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی اور اس کے موبائل فون کی جانچ بھی کی گئی۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ مباحثہ کے دن وہ الاباما سے اٹلانٹا پہنچا تھا اور پروگرام کے مقام سے کچھ ہی فاصلے پر موجود تھا۔

Published: undefined

بنجامن ہال کے موبائل فون سے ایک نوٹ بھی برآمد ہوا، جس میں اس نے اپنی سوچ، غصے اور ارادوں کو تفصیل سے لکھا تھا۔ تفتیشی ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ یہی نوٹ اس کی ذہنی کیفیت اور پرتشدد نیت کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ فون میں موجود نقشوں اور لوکیشن ڈاٹا سے یہ تصدیق ہوا کہ وہ مباحثہ کے مقام کے انتہائی قریب پہنچ چکا تھا۔ اگرچہ اُس دن جو بائڈن پر کوئی حملہ نہیں ہوا، لیکن سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق بروقت اطلاع ملنے سے ایک بڑی انہونی ٹل گئی۔ جب چند دن بعد ڈونالڈ ٹرمپ پر حملہ ہوا تو اس پورے معاملے کی سنگینی مزید بڑھ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined