اسرائیل اور حماس میں جاری کشیدگی کے درمیان ایک حالیہ سروے میں چونکانے والا انکشاف ہوا ہے۔ سروے کے مطابق اسرائیل کے زیادہ تر لوگ حماس کے ساتھ بھی جندی کے حق میں ہیں۔ یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان حال ہی میں ایک جنگ بندی معاہدہ ہوا ہے، جس کا اعلان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کیا تھا۔ اب اسرائیلی لوگوں کی توجہ غزہ پٹی میں حماس کے ساتھ چل رہی لڑائی کی طرف ہے۔
Published: undefined
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ’’دی یروشلم پوسٹ کی ملکیت والی آن لائن میڈیا کمپنی ’واللا‘ نے ایک سروے کرایا ہے جس میں پایا گیا کہ 62 فیصد اسرائیلی چاہتے ہیں کہ ان کی حکومت حماس کے ساتھ ایک معاہدہ پر پہنچے، جس کے تحت غزہ میں قید لوگوں کو رہا کیا جا سکے۔ یعنی سروے میں شامل 62 فیصد سے زیادہ اسرائیلی شہریوں نے حماس کے ساتھ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
سروے میں حصہ لینے والوں کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے جاری یہ لڑائی نہ صرف اسرائیلی تحفظ کے لیے خطرہ ہے، بلکہ یہ اقتصادی اور سماجی استحکام کو بھی متاثر کر رہا ہے۔ غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ کی وجہ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور قیدیوں کی رہائی اب بھی ایک بڑا معاملہ بنا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ حال ہی میں ایران کے ساتھ جنگ بندی کو محض 33 فیصد اسرائیلیوں کی حمایت ملی جبکہ 52 فیصد نے اس کی مخالفت کی اور 15 نے اپنی کوئی رائے ظاہر نہیں کی۔
Published: undefined
سروے کے مطابق ایران کے ساتھ حال کی لڑائی کے بعد وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی برسراقتدار لکوئڈ پارٹی کی حمایت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لیکن یہ ان کے موجودہ اتحاد کے لیے اکثریت کے قریب پہنچنے کے لیے کافی نہیں ہے۔
Published: undefined
سروے میں پایا گیا کہ نیتن یاہو کی ’لکوڈ پارٹی‘ کی سبقت کافی حد تک ان کے موجودہ اتحادی معاونین کی قیمت پر ہوئی ہے۔ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیتن یاہو حامی اتحاد گوٹ نیسیٹ کی 120 سیٹوں میں سے صرف 49 سیٹیں ہی جیت پائے گا۔ اپوزیشن جماعتوں کو 61 سیٹیں ملیں گی، جبکہ عرب جماعتوں کو 10 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
اگر آج انتخابات ہوتے ہیں تو نیتن یاہو کی لکوڈ پارٹی کو 120 سیٹوں والی نیسٹ میں 26 سیٹیں جیتنے کا امکان ہے جو جنگ سے قبل کے سروے سے 4 زیادہ ہے۔ یہ سابق وزیر اعظم نفطالی بینیٹ کی نئی پارٹی سے دو سیٹیں زیادہ ہیں، جسے 24 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ غزہ میں چل رہی لڑائیں کے باوجود نیتن یاہو نے اپوزیشن کے شروعاتی انتخاب کرانے کی اپیل کو بار بار خارج کیا ہے۔ ان کے مخالفین کا الزام ہے کہ وہ اقتدار میں بنے رہنے کے لیے جنگ کو لمبا کھینچ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined