دیگر ممالک

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بنگلے سے برآمد خفیہ دستاویز امریکی ایجنڈے میں سر فہرست

متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بنگلے پر 8 اگست کو مارے گئے چھاپے نے ملکی ایجنڈے پر اپنی مہر ثبت کی ہے۔

سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر آئی اے این ایس
سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ سے ایف بی آئی کے ذریعہ برآمد خفیہ دستاویزات کے بعد وفاقی عدالت نے سرچ وارنٹ پر لگی مہر ہٹا کر دستاویزات کے ٹائٹل عوام کے سامنے آشکار کر دیئے ہیں۔ متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بنگلے پر 8 اگست کو مارے گئے چھاپے نے ملکی ایجنڈے پر اپنی مہر ثبت کی ہے۔

Published: undefined

ترکی میڈیا کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع بنگلے پر ایف بی آئی کے چھاپے کے دوران بھاری تعداد میں دستاویز کو تحویل میں لے لیا گیا۔ ٹرمپ اور ان کے حامیوں نے اس چھاپے کو سیاسی جواز کے ساتھ کی گئی تفتیش کے نتیجے میں کیے جانے کا مورد الزام ٹہرائے گئے ایف بی آئی کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے بعد امریکی محکمہ انصاف نے میامی کی وفاقی عدالت سے ضبط شدہ دستاویزات پر مہر ہٹانے کی درخواست کی۔ وفاقی عدالت نے سرچ وارنٹ پر لگی مہر ہٹا کر دستاویزات کے ٹائٹل عوام کے سامنے آشکار کر دیئے۔ اعلان کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کے گھر سے ضبط کیے گئے دستاویزات میں بہت سے دستاویزات ایسے ہیں جن میں سیکرٹ اور ٹاپ سیکرٹ کی عبارتیں درج ہیں۔

Published: undefined

ضبط کردہ دستاویز کی فہرست 26 فائلوں پر مشتمل ہے۔ شائع شدہ سرچ وارنٹ کی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ تین مختلف وفاقی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ان میں ''جاسوسی ایکٹ'' کے تحت دفاعی معلومات کو جمع کرنا، ترسیل اور نقصان شامل ہے۔ دستاویز میں بعض صدارتی ریکارڈز کی موجودگی بھی قابل توجہ ہے تو قومی سلامتی کے جواز میں مذکورہ دستاویز کے مواد سے عوام کو آگاہی نہیں کرائی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined