دیگر ممالک

اسرائیل-ایران جنگ سے مشرق وسطیٰ میں خوفناک صورتحال، درجنوں ہوائی اڈے اور فضائی حدود بند، لاکھوں لوگ متاثر

اسرائیل نے بین گورین ایئر پورٹ کو اگلے حکم تک بند کر دیا ہے۔ یہاں 50000 سے زیادہ اسرائیلی اپنے گھر نہیں لوٹ پا رہے ہیں۔ ایران میں ہوائی اڈے، بازار سب کچھ بند ہیں، یہاں ٹیکسی ملنا بھی مشکل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بین گورین ہوائی اڈہ/ویڈیو گریب/یوٹیوب</p></div>

بین گورین ہوائی اڈہ/ویڈیو گریب/یوٹیوب

 

اسرائیل اور ایران کے درمیان شروع ہوئی حالیہ جنگ اب خوفناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اس کا اثر پوری دنیا پر پڑتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ جہاں ایک طرف اسرائیل نے جمعہ کو ایران کے کئی جوہری پروگرام کو نشانہ بنا کر بڑے حملے کیے تھے وہیں ایران نے بھی سخت جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی، جس سے خطے میں حالات کافی کشیدہ ہو گئے ہیں۔

خطرے کے پیش نظر مشرق وسطیٰ کے کئی ملکوں نے اپنے ہوائی اڈے اور فضائی حدود بند کر دیئے ہیں۔ درجنوں ہوائی اڈوں سے اڑانے منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق یہاں ڈومینوز اثر دیکھنے کو مل رہا ہے یعنی ایک ملک میں حالت خراب ہونے کے بعد باقی کے ملکوں پر بھی اس کا اثر پڑ رہا ہے۔ اسرائیل نے اپنے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے بین گورین ایئر پورٹ کو اگلے حکم تک بند کر دیا ہے۔ یہاں 50000 سے زیادہ اسرائیلی اپنے گھر نہیں لوٹ پا رہے ہیں۔

Published: undefined

وہیں ایران نے بھی خمینی ہوائی اڈے سے آنے جانے والی پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ اسرائیل نے ہفتہ کو بتایا کہ اس نے ایران کے مہر آباد ہوائی اڈے پر حملے کیے ہیں جس سے تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ ایران میں ہوائی اڈے، بازار سب کچھ بند ہیں اور لوگ کافی پریشان ہیں۔ ٹیکسی ملنا بھی مشکل ہے۔

Published: undefined

اس درمیان ہندوستانی طلبا بھی جنگی علاقوں میں پھنس گئے ہیں۔ کئی طلبا ایران، عراق اور دیگر جگہوں سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں۔ پیر کو ایران نے حکومت ہند کی اپیل مانتے ہوئے زمینی راستے سے طلبا کو باہر نکالنے کی اجازت دے دی، جس کے بعد ہندوستان آرمینیا کے راستے طلبا کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined