دیگر ممالک

اسرائیل-ایران جنگ کا اثر عالمی بازار پر، وال اسٹریٹ میں بڑی گراوٹ، تیل کی قیمتوں میں اُچھال

تیل کی قیمت بڑھنے اور عالمی تناؤ کی وجہ سے ہندوستان سمیت دنیا بھر کے بازار میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ جمعہ کو بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی میں تقریباً 0.7 فیصد کی کمی آئی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

 اسرائیلی حملے کے بعد ایران کی جوابی کارروائی نے مشرق وسطیٰ میں زبردست کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ اس کا اثر پوری دنیا کے شیئر بازار میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جمعہ کی رات امریکی شیئر بازار وال اسٹریٹ میں بڑی گراوٹ درج کی گئی اور تیل کی قیمتوں میں اُچھال آئی ہے۔ تیل کی قیمت بڑھنے اور عالمی تناؤ کی وجہ سے ہندوستان سمیت دنیا بھر کے بازار میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔

Published: undefined

امریکی شیئر بازار انڈیکس ایس اینڈ پی 500 میں 1.1 فیصد کی کمی آئی، جس سے ایک ہفتے کی تیزی ختم ہو گئی، جبکہ ویسٹ ٹکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچرس میں 7.5 فیصد کا اضافہ ہوا جو مارچ 2022 کے بعد سے ان کی سب سے تیز اُچھال ہے۔ انٹراڈے کے دوران یہ اچھال 13 فیصد تک بڑھ چکا تھا، سونا بھی ریکارڈ اونچائی کے قریب پہنچ گیا۔ امریکی ٹریزری کی پیداوار بڑھ گئی اور وی آئی ایکس ڈر گیج نے 20 پوائنٹس کو تجاوز کر لیا جو بڑھتی فکرمندی کا اشارہ ہے۔

Published: undefined

ہندوستان میں جمعہ کو بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی میں تقریباً 0.7 فیصد کی کمی آئی، جبکہ نفٹی شروعات میں تقریباً 1 فیصد سے زیادہ ٹوٹ گیا تھا۔ انڈیا وی آئی ایکس میں 7 سے 10 فیصد تک اُچھال آیا جو سرمایہ کاروں کی بڑھتی بے چینی کو ظاہر کرتا ہے۔ تیل شیئروں میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے۔ بی پی سی ایل، ایچ پی سی ایل اور آئی او سی میں 3 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی کیونکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت ہفتہ کے دوران 10 فیصد سے زیادہ اچھل گیا۔

Published: undefined

’آج تک‘ کی خبر کے مطابق ہوا بازی، پینٹ، ٹائر شیئروں میں بھی گراوٹ آئی ہے۔ اس درمیان تیل پیداوار کرنے والی کمپنی او این جی سی اور آئل انڈیا نے خام تیل کی تیزی سے منافع کمایا۔ اسرائیل کے ہائفا پورٹ سے جڑے ہونے کی وجہ سے اڈانی پورٹ میں 3 فیصد کی گراوٹ آئی۔ سرمایہ کاروں کے ذریعہ جغرافیائی-سیاسی خطرات کے پیش نظر انفوسس اور ٹی سی ایس جیسی اہم آئی ٹی کمپنیوں اور اسرائیلی آپریشن والی فارما کمپنیاں سست دکھائی دیں۔

Published: undefined

 پی ایس یو بینک 1.2 فیصد، آٹو 1.5 فیصد اور مڈ اور اسمال-کیپ انڈیکس بھی گرتے ہوئے نظر آئے۔ ماہرین نے سونے اور سوئس فرینک میں منی فلو کی وجہ ’سلامتی کی طرف منتقلی‘ کا ذکر کیا۔ غیر ملکی سرمایہ کار ہندوستانی اکویٹی میں خالص فروخت کنندہ تھے۔

Published: undefined

نیویلیئر اینڈ ایسو سی ایٹس کے لوئس نیویلیئر نے کہا، ’’مستقل نقصان خام تیل کی قیمتوں سے ہو سکتا ہے۔ اگر یہ جلد ہی ٹھیک نہیں ہوتا ہے تو اس سے مہنگائی میں اور اضافہ ہوگا۔‘‘ پلانٹے مورن کے جم بیئرڈ نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں طویل عرصے تک گروتھ سست پڑی عالمی معیشت کے لیے ایک اضافی رکاوٹ بن سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined