دیگر ممالک

ٹیرف نے امریکہ کو مذاکرات کی زبردست طاقت دی ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے صفر ٹیرف کے دعوے کو دہراتے ہوئے ہندوستان کو دنیا میں سب سے زیادہ ٹیرف لگانے والا ملک قرار دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تجارت کے معاملے پر ایک بار پھر ہندوستان کو نشانہ بنایا ہے۔ا سکاٹ جیننگز کے ریڈیو شو میں گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان نے تمام ٹیرف ختم کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن یہ ٹیرف لگانے کے بعد ہی ممکن ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ یہ قدم نہ اٹھاتے تو ہندوستان کبھی بھی ایسی پیشکش نہ کرتا۔

Published: undefined

ٹرمپ نے ہندوستان کو دنیا میں سب سے زیادہ ٹیرف لگانے والا ملک قرار دیا۔ انہوں نے کہا، 'چین ہم پر ٹیرف لگاتا ہے، ہندوستان ہم پر ٹیرف لگاتا ہے، برازیل ہم پر ٹیرف لگاتا ہے۔ میں نے ٹیرف کو کسی بھی انسان سے بہتر سمجھا ہے۔' ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف نے امریکہ کو مذاکرات کی زبردست طاقت دی ہے۔

Published: undefined

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا جب ٹرمپ انتظامیہ نے ہندوستان پر 25 فیصد محصولات عائد کیے اور بعد میں اسے دگنا کرکے 50 فیصد کر دیا۔ اس کی ایک بڑی وجہ ہندوستان کا روس سے تیل کی مسلسل خریداری تھی۔ ٹرمپ چاہتے تھے کہ ہندوستان روس سے تیل خریدنا بند کر دے لیکن ہندوستان نے صاف انکار کر دیا۔ ہندوستان نے کہا کہ اس کے فیصلے مارکیٹ کے حالات اور عوامی مفاد پر مبنی ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان نے واضح کیا ہے کہ تجارت پر بات چیت جاری ہے۔ وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور نومبر تک دو طرفہ تجارتی معاہدہ ممکن ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح کیا کہ ہندوستان گھریلو ترجیحات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Published: undefined

ٹرمپ نے ایک بار پھر ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکلوں کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اس برانڈ پر اتنی زیادہ  ڈیوٹی عائد کی تھی جس کی وجہ سے کمپنی کو مقامی طور پر پلانٹ لگانا پڑا۔ ٹرمپ کا استدلال ہے کہ اس طرح کے محصولات امریکی کمپنیوں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے سے روکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2025-09-05/6lwmf85a/WhatsApp-Image-2025-09-05-at-5.53.19-PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی: مختلف علاقوں میں عید میلادالنبیؐ کا جلوس تزک و احتشام اور روایتی انداز میں نکالا گیا

  • ,
  • مودی حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن نافذ کرے: کانگریس