دیگر ممالک

سیریا: مہاجرین کو لے کر جا رہی کشتی غرقاب ہونے سے 73 افراد کی موت، 20 لوگوں کو بچایا گیا

لبنان کے وزیر برائے تعمیرات عامہ و ٹرانسپورٹیشن علی حمیح کے مطابق بچائے گئے 20 مہاجرین میں پانچ لبنانی، 12 سیریائی اور 3 فلسطینی ہیں۔

سمندر، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سمندر، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

سیریائی ساحل کے پاس ایک کشتی غرقاب ہونے سے کم از کم 73 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ سیریا کے وزیر صحت نے اس سلسلے میں جانکاری میڈیا کو دی۔ وزیر صحت حسن الگباش نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ سیریا کے ساحلی شہر ٹارٹس کے الباسل اسپتال میں ان لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے جو کشتی کے ڈوبنے کے بعد بچائے گئے ہیں۔

Published: undefined

سمندری بندرگاہ کے سیریائی جنرل ڈائریکٹر سمیر کوبروسلی نے جمعہ کے روز بچائے گئے لوگوں کی گواہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’کشتی منگل کو لبنان سے غیر قانونی مہاجرین کو نامعلوم منازل پر لے جا رہی تھی۔ کوبروسلی کا کہنا ہے کہ سیریا کے افسران کے ذریعہ شروع کیے گئے کھوج اور بچاؤ مہم کے دوران جمعہ کو 31 لاشیں برآمد کی گئیں۔

Published: undefined

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے جمعہ کو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشتی کی حقیقی صلاحیت صرف 30 لوگوں کی تھی، لیکن اس میں 100 سے 150 لوگ سوار تھے۔ لبان کے وزیر برائے تعمیرات عامہ و ٹرانسپورٹ علی حمیح کے مطابق بچائے گئے 20 مہاجرین میں 5 لبنانی، 12 سیریائی اور 3 فلسطینی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined