دیگر ممالک

صومالیہ: خاتون کو متعدد شوہر رکھنے کے الزام میں سنگسار کیا گیا

الشباب کے جنگجوؤں نے مذکورہ خاتون کو ایک گڑھے میں گردن تک دفن کرنے کے بعد اسے پتھر مار کر ہلاک کر دیا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا علامتی تصویر

موغادیشو: شورش زدہ صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب کا کہنا ہے کہ ان کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو متعدد شوہر رکھنے کے الزام میں سنگسار کر دیا ہے۔

شکری عبداللہی وارسیم نامی خاتون پر اپنے سابقہ خاوندوں کو طلاق دئیے بغیر 11 شادیاں کرنے کا الزام تھا۔ صومالیہ کے جنوبی قصبہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ الشباب کے جنگجوؤں نے مذکورہ خاتون کو ایک گڑھے میں گردن تک دفن کرنے کے بعد اسے پتھر مار کر ہلاک کر دیا۔خیال رہے کہ شدت پسند تنظیم الشباب شرعی قانون کی سخت تشریح کرتی ہے۔

Published: 10 May 2018, 11:57 AM IST

بی بی سی کے مطابق لوئر شیلیل کے گورنرمحمد ابو اسامہ نے خبر رساں ادارے رائٹر کو بتایا’ ’شکری عبداللہی اور اس کے قانونی شوہر سمیت نو دیگر شوہروں کو عدالت میں لایا گیا تھا اور ان میں سے ہر ایک کا کہنا تھا کہ وہ اس کی بیوی ہے۔‘‘ اسلامی قانون کے تحت ایک خاتون کے ایک سے زیادہ شوہر ہونا غیر قانونی ہے تاہم مردوں کو چار بیویاں رکھنے کی اجازت ہے۔

الشباب کی نیوز سائٹ کے مطابق جب شکری عبداللہی کو دارالحکومت موغادیشو کے جنوب مغرب میں واقع عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ ’صحت مند‘ تھیں۔ انھیں ان الزامات پر مجرم قرار دیا گیا۔

Published: 10 May 2018, 11:57 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 May 2018, 11:57 AM IST

,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر

  • ,
  • رام مندر پر چلے گا بلڈوزر! پی ایم مودی کے اشتعال انگیز بیان سے کھڑگے ناراض، الیکشن کمیشن سے کیا کارروائی کا مطالبہ