دیگر ممالک

یونس نے بنگلہ دیش کو دہشت گرد ریاست بنادیا، شیخ حسینہ کا عبوری حکومت پر حملہ

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے حال ہی میں ان پولیس اہلکاروں کی بیواؤں کے ساتھ ورچوئل بات چیت کی جن کے شوہر مظاہرین کے تشدد کا شکار ہوئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اےاین ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اےاین ایس

 

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے حال ہی میں ان پولیس اہلکاروں کی بیواؤں سے ورچوئل بات چیت کی جن کے شوہر مظاہرین کے حملوں میں مارے گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے بنگلہ دیش میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوبل انعام یافتہ یونس نے ملک کو 'دہشت گرد ریاست' میں تبدیل کر دیا ہے۔

Published: undefined

شیخ حسینہ نے کہا، "یہ حکومت کو گرانے کی اسی سازش کا حصہ ہے جس کے تحت دھانمنڈی میں بنگ بندھو میموریل (شیخ مجیب کی تاریخی رہائش گاہ) کو منہدم کیا گیا تھا۔" انہوں نے وعدہ کیا کہ ہر مقتول کے خاندان کی مدد کی جائے گی اور قاتلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

سراج گنج میں طلبہ کی تحریک کے دوران بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ وہاں ایک درجن سے زیادہ پولیس اہلکار مارے گئے اور کچھ کی لاشیں جلا دی گئیں۔ اس تشدد پر شیخ حسینہ نے کہا کہ وہ واپس آ کر اپنے پولیس اہلکاروں کی موت کا بدلہ لیں گی۔

Published: undefined

شیخ حسینہ نے زور دے کر کہا کہ یونس کی عبوری حکومت کے پاس ایک خود ساختہ طالب علم رہنما ہے جو کہتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو مارے بغیر کوئی انقلاب نہیں آ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس انارکی کو ختم کرنا ہوگا۔

Published: undefined

سابق وزیر اعظم نے 5 اگست کو تشدد سے بچے جانے کے اپنے تجربات شیئر کیے  اور انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ بنگلہ دیش کے لوگوں کی خدمت کر یں گی۔ انہوں نے کہا، "اللہ نے مجھے دوسری زندگی دی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ ایک مقصد کے لیے ہے۔"

Published: undefined

شیخ حسینہ نے کہا کہ جنہوں نے بنگلہ دیش کو دہشت گرد ریاست میں تبدیل کر دیا ہے اور جن کی وجہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے انہیں ایک دن قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں  نے دہرایا، "اللہ ہمارے ساتھ ہے، اور میں انصاف کروں گی۔"

Published: undefined

شیخ حسینہ نے حکومت کی طرف سے معیشت اور سیکورٹی کے حوالے سے ہینڈلنگ پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا، "چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، پھر بھی تشدد جاری ہے۔ اب میں نے سنا ہے کہ وہ آپریشن ڈیول ہنٹ شروع کریں گے۔ وہ ملک چلانے کے قابل نہیں ہے۔ معیشت بحران کا شکار ہے، امن و امان خراب ہو رہا ہے اور عوامی تحفظ خطرے میں ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined