دیگر ممالک

ٹرمپ کے نئے ٹیرف کےاعلان کے بعد امریکی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ

امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف سے متعلق  نئے اعلان کے بعد امریکی مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ابتداعی دور میں امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کو نئے محصولات کا اعلان کرکے جاپان اور جنوبی کوریا پر دباؤ بڑھا دیا۔ ٹرمپ نے ان دونوں ممالک کو خط لکھ کر نئے ٹیرف کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ یہ ٹیرف ان ممالک پر یکم اگست سے لاگو کیا جائے گا۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یکم اگست سے دونوں ممالک پر 25فیصد ٹیرف لاگو کیا جائے گا۔اس سے دونوں ممالک کو ڈیل کرنے کے لیے مزید وقت ملے گا۔

Published: undefined

دو تقریباً ایک جیسے خطوط میں، ٹرمپ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے ساتھ امریکہ کے تجارتی خسارے پر بہت فکر مند ہیں، جس کا مطلب ہے کہ امریکی کاروباری ادارے ان ممالک کو اس سے زیادہ سامان برآمد کرتے ہیں جتنا کہ امریکہ ان سے خریدتا ہے۔

Published: undefined

امریکی صدر ٹرمپ کے اس نئے اعلان کے بعد امریکی مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ہوئی۔ ڈاؤ جونز اور ایس اینڈ پی 500 1 فیصد سے زیادہ گر گئے۔ ڈاؤ 1.13 فیصد یا 505 پوائنٹس گر کر 44,322.82 پر تھا، جبکہ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 58 پوائنٹس یا 0.95 فیصد گر کر 6243 پوائنٹس پر آگیا۔ تاہم مارکیٹ آہستہ آہستہ بحال ہو رہی تھی۔

Published: undefined

گفٹ نفٹی کے اشارے دیکھنے کے بعد ایسا نہیں لگتا کہ ہندوستانی بازار پر اس کا زیادہ اثر پڑے گا۔ تاہم یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان  کے بارے میں امریکی موقف واضح ہونے تک مارکیٹ کنفیوژن کا شکار رہ سکتی ہے۔ گفٹ نفٹی فی الحال معمولی کمی کا اشارہ دے رہا ہے۔ غور طلب ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کو لے کر بات چیت ہوئی ہے۔ لیکن دونوں ممالک کے درمیان زراعت، آٹو اور ڈیری پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ ہندوستان زراعت اور ڈیری پر محصولات کم کرے۔

Published: undefined