دیگر ممالک

ساموا میں بجلی کا شدید بحران، حکومت نے 30 دنوں کے لیے ہنگامی حالت کا کیا اعلان

ریڈیو نیوزی لینڈ نے پیر کو کہا کہ ملک کی مرکزی زیر زمین پاور کیبل میں خرابی کی وجہ سے پچھلے مہینے اپولو میں بلیک آؤٹ ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے آگے کی مرمت کرنی پڑٖی اور تین بڑے جنریٹر خراب ہوگئے۔

بجلی، تصویر آئی اے این ایس
بجلی، تصویر آئی اے این ایس 

سووا: ساموا کی حکومت نے پیر کو ساموا کے مرکزی جزیرے اپولو میں بجلی کے شدید بحران کی وجہ سے 30 دن کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔ ریڈیو نیوزی لینڈ نے پیر کو کہا کہ ملک کی مرکزی زیر زمین پاور کیبل میں خرابی کی وجہ سے پچھلے مہینے اپولو میں بلیک آؤٹ ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے آگے کی مرمت کرنی پڑٖی اور تین بڑے جنریٹر خراب ہوگئے، جس سے بجلی کی پیداوار کم ہو گئی۔

Published: undefined

ساموا کی وزیر اعظم فیامی نومی مطافہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس کے علاوہ، خراب موسم نے بجلی کی لائنوں اور کھمبوں کو نقصان پہنچایا ہے اور بیک اپ جنریٹرز کی ناکامی بھی اس کے لئے ذمہ دار ہے۔ ساموا کی بجلی کی فراہمی میں بڑی رکاوٹوں نے رہائشیوں اور کاروبار کو متاثر کیا ہے۔

Published: undefined

مقامی میڈیا ساموا آبزرور کے مطابق حکومت نے بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی احکامات جاری کیے ہیں جن میں بجلی کے آلات پر سے ٹیکس ہٹانا اور گھرانوں، کاروباری اداروں اور نجی شعبے کو مدد فراہم کرنا شامل ہے۔ وزیر اعظم فیامی نے پیر کے روز کہا کہ حکومت اپریل کے آخر سے پہلے عارضی جنریٹرز کی بروقت آمد اور آپریشن کو یقینی بنائے گی اور یہ کہ مستقل جنریٹرز اگست میں پہنچنے کی توقع ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined