دیگر ممالک

پوتن تحریری ضمانت دینے کے لیے تیار ہیں کہ وہ یورپ پر کبھی حملہ نہیں کریں گے

پوتن نے کہا کہ اگر یورپی ممالک چاہیں تو وہ کاغذ پر تحریری ضمانت دینے کے لیے تیار ہیں کہ وہ ناٹو یا یورپ پر حملہ نہیں کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو کسی بھی قیمت پر ختم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ یورپ یوکرین کے تنازع سے دستبردار ہونے کے لیے روس پر بھی شدید دباؤ ڈال رہا ہے۔ دریں اثنا، یورپ اور روس کے تعلقات مسلسل خراب ہو رہے ہیں۔ یہاں تک اطلاعات تھیں کہ روسی صدر پوتن یورپ کے حوالے سے کوئی بڑا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

لیکن اب روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ان کا کبھی یورپ پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔ پوتن  نے کہا کہ وہ تحریری طور پر ضمانت دے سکتے ہیں کہ وہ یورپ پر کبھی حملہ نہیں کریں گے۔کرغزستان پہنچنے والے پوتن نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یورپی رہنما محض اپنے لوگوں میں  ایک بھرم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہوں یا محض اسلحے کی صنعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کر رہے ہوں ۔ لیکن ہمارے نزدیک یہ سراسر بکواس ہے۔

Published: undefined

پوتن  نے کہا کہ اگر یورپی ممالک چاہیں تو وہ کاغذ پر ضمانت دینے کے لیے تیار ہیں کہ وہ ناٹو یا یورپ پر حملہ نہیں کریں گے۔ ایک صحافی نے ٹرمپ کے 28 نکاتی امن منصوبے کا ذکر کیا، جس میں روس سے یورپ پر حملہ نہ کرنے کی تحریری ضمانت کا مطالبہ پوتن سے کیا گیا تھا۔ پوتن نے جسے مضحکہ خیز قرار دیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ روس کا یورپ پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یہ سراسر جھوٹ ہے۔ ہم یورپ کے خلاف جارحانہ منصوبوں کا تصور بھی نہیں کرتے۔ یہ دھوکہ بازوں کی طرف سے پھیلائی گئی ایک داستان ہے جو عوام میں خوف کو اپنی ریٹنگ بڑھانے اور اسلحے کی صنعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ شاید یورپی رہنما محض اپنی عوام کے لیے ایک جھوٹا بھرم پیدا کرنا چاہتے ہیں، یا شاید وہ صرف اسلحے کی صنعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔لیکن ہمارے نقطہ نظر سے، یہ سراسر بکواس ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم کاغذ پر ضمانت دے سکتے ہیں کہ روس یورپ پر حملہ نہیں کرے گا۔ لیکن یہ شق ہمیں مضحکہ خیز معلوم ہوتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined