دیگر ممالک

’برائے کرم یوکرینی فوجیوں کو بخش دیں‘، امریکی صدر ٹرمپ نے روسی صدر پوتن سے کی خصوصی گزارش

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان ہو رہی جنگ ختم ہونے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ روسی فوج نے ہزاروں یوکرینی فوجیوں کو گھیر رکھا ہے اور وہ بہت کمزور حالت میں ہیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی 

روس اور یوکرین کے بیچ کئی مہینوں سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوششیں لگاتار ہو رہی ہیں، لیکن ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے۔ اس درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 14 مارچ کو انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے روسی صدر ولادمیر پوتن کے ساتھ یوکرین جنگ کو ختم کرنے اور یوکرینی فوجیوں کی جان بخشنے پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے جمعرات کو پوتن کے ساتھ ایک ’بہت اچھی اور مثبت گفتگو‘ کی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یوکرین جنگ ختم ہونے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ روسی فوج نے ہزاروں یوکرینی فوجیوں کو گھیر رکھا ہے، اور وہ بے حد کمزور حالت میں ہیں۔

Published: undefined

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے پوتن سے یوکرینی فوجیوں کی جان بخشنے کی گزارش کی ہے۔ ٹرمپ نے ’ٹروتھ‘ پر لکھا ہے کہ ’’میں نے صدر پوتن سے مضبوطی کے ساتھ گزارش کی ہے کہ یوکرینی فوجیوں کی جان بخش دیں۔ یہ ایک خوفناک قتل عام ہوگا، جیسا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے نہیں دیکھا گیا۔‘‘ انھوں نے اپنے پیغام (سوشل میڈیا پوسٹ) کے آخر میں لکھا ہے ’’پروردگار ان سبھی پر رحم کرے!‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے پہلے بھی اپنے دعووں میں کہا ہے کہ اگر وہ قبل میں امریکی صدر ہوتے تو یوکرین جنگ کبھی شروع ہی نہیں ہوتا۔ اب وہ لگاتار روس-یوکرین جنگ ختم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ حالانکہ یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی نے ابھی تک مستقل جنگ بندی والے حالات کی طرف اشارہ نہیں کیا ہے۔ روس نے بھی اب تک یوکرین پر حملہ جاری رکھا ہوا ہے اور کسی بھی بڑے معاہدہ کے لیے پیش رفت نہیں کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined