
فائل تصویر آئی اے این ایس
پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کرلی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دی گئی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کے نفاذ کی حمایت کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
Published: undefined
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ اس فریم ورک کے قیام سے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں نمایاں اضافے اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ پاکستان کو یہ بھی امید ہے کہ یہ کوششیں فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کے حصول کا ذریعہ بنیں گی۔
Published: undefined
اس عمل سے1967 سے پیشگی سرحدوں پر القدس الشریف کو بطور دارالحکومت ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے، ترجمان کے مطابق پاکستان ان مقاصد کے حصول اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی تکالیف کے خاتمے کے لیے بورڈ آف پیس کے رکن کی حیثیت سے تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
Published: undefined
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حکان فدان بھی بورڈ آف پیس کے اجلاس میں ترکیہ کی نمائندگی کریں گے۔ حکان فدان کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے فروغ کے لیے ترکیہ فعال سفارتی کردار ادا کرتا رہے گا۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined