دیگر ممالک

لاک ڈاؤن کے دوران 8 ہزار سے زائد غیر ملکیوں نے چھوڑا نیپال

امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے کہ 8004 غیر ملکیوں سمیت 15688 افراد مختلف ممالک کی جانب سے بھیجے گئے چارٹرڈ پروازوں کی مدد سے نیپال سے چلے گئے۔

لاک ڈاؤن، تصویر سوشل میڈیا
لاک ڈاؤن، تصویر سوشل میڈیا 

کاٹھمنڈو: نیپال میں کورونا وبا کی وجہ سے 24 مارچ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران 8004 غیر ملکیوں سمیت 15000 سے زیادہ افراد بذریعہ ہوائی جہاز، نیپال چھوڑ چکے ہیں۔ نیپال امیگریشن کے محکمہ نے یہ اطلاع دی ہے۔ تاہم 22 مارچ سے ملک میں بین الاقوامی پروازیں معطل ہیں، حالانکہ نیپال حکومت نے انسانی مقصد کے لئے اور طبی آلات کی فراہمی کے لئے چارٹرڈ پروازوں کی اجازت دی ہے۔

Published: 29 Jul 2020, 11:29 AM IST

نیپال کی کابینہ نے 20 جولائی کو قریب چار ماہ کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے اور 17 اگست سے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کو دوبارہ شروع ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔ امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے کہ 8004 غیر ملکیوں سمیت 15688 افراد مختلف ممالک کی جانب سے بھیجے گئے چارٹرڈ پروازوں کی مدد سے نیپال سے چلے گئے۔

Published: 29 Jul 2020, 11:29 AM IST

امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے انفارمیشن افسر رام چندر تیواری نے بتایا کہ نیپال چھوڑنے والوں میں زیادہ تر بیرون ملک پڑھنے والے نیپالی طلبا ہیں، جو لاک ڈاؤن سے پہلے نیپال آئے تھے یا نیپالی لوگوں ایسے رشتہ دار جو بیرون ملک مقیم ہیں اور کچھ نیپالی مہاجر مزدور بھی ہیں۔ محکمہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران امریکی شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد نیپال چھوڑ رہی ہے۔ محکمہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران 1214 امریکی شہری اور 897 برطانوی شہری نیپال سے چلے گئے۔

Published: 29 Jul 2020, 11:29 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Jul 2020, 11:29 AM IST