دیگر ممالک

برطانیہ: مہاتما گاندھی کا چشمہ 2.55 کروڑ روپے میں نیلام

مہاتما گاندھی کے چشمہ کو نیلام کرنے والی ایجنسی 'ایسٹ برسٹل آکشنز' نے دعویٰ کیا ہے کہ باپو نے 1900 کی دہائی میں اس چشمے کو ایک شخص کو بطور تحفہ پیش کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مہاتما گاندھی عرف باپو کی اہمیت پوری دنیا تسلیم کرتی ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ برطانیہ میں ان کا پہنا ہوا چشمہ 2.55 کروڑ روپے میں نیلام ہوا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق برسٹل شہر میں یہ آن لائن نیلامی منعقد ہوئی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چشمہ کسی ہندوستانی شخص نے نہیں بلکہ امریکہ کے ایک کلکٹر نے خریدا ہے۔

Published: 22 Aug 2020, 3:15 PM IST

مہاتما گاندھی کے چشمہ کو نیلام کرنے والی ایجنسی 'ایسٹ برسٹل آکشنز' نے دعویٰ کیا ہے کہ باپو نے 1900 کی دہائی میں اس چشمے کو ایک شخص کو بطور تحفہ پیش کیا تھا۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چشمہ باپو کو 1910 کے آس پاس ان کے چاچا نے دیا تھا۔ باپو اس وقت جنوبی افریقہ میں کام کر رہے تھے۔ باپو کا چشمہ نیلام کرنے والی ایجنسی کا کہنا ہے کہ انھیں یہ چشمہ ان کی ڈاک پیٹی میں ملا تھا۔ وہ اس بات کو جان کر بے حد حیران تھے کہ جو چشمہ ان کی ڈاک پیٹی میں ایک لفافے میں رکھ کر ڈالا گیا تھا، اس کے پیچھے ایک ایسی شاندار تاریخ ہو سکتی ہے۔

Published: 22 Aug 2020, 3:15 PM IST

ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس چشمہ کو دینے والے شخص نے کہا تھا کہ اگر یہ زیادہ قیمتی نہیں ہے تو اسے پھینک دیں۔ لیکن جب ہم نے انھیں اس چشمے کی قیمت بتائی تو وہ حیرت زدہ رہ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ چشمہ کے مالک برسٹل کے مینگاٹس فیلڈ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ نیلامی سے ملے ان پیسوں کو وہ اپنی بیٹی کو دیں گے۔

Published: 22 Aug 2020, 3:15 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Aug 2020, 3:15 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو