دیگر ممالک

بیلاروس کے تمام اضلاع میں الیگزینڈر لوکاشینکو کی جیت: الیکشن کمیشن

سنٹرل الیکشن کمیشن کی سربراہ لیڈیا یرموشینا نے بتایا کہ منسک کے ضلع لیننسکی میں 64 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

الیگزینڈر لوکاشینکو، تصویر یو این آئی
الیگزینڈر لوکاشینکو، تصویر یو این آئی 

منسک: بیلاروس میں صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ملک کے تمام اضلاع میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ اطلاع سنٹرل الیکشن کمیشن کی سربراہ لیڈیا یرموشینا نے اتوار کے روز دی۔ دی بیلاروس 1 چینل نیوز چینل کو یرموشینا نے بتایا کہ کئی علاقوں کے بہت سے شہروں اور اضلاع نے ووٹوں کی گنتی کے اعداد و شمار مہیا کرائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منسک کے ضلع لیننسکی میں 64 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

Published: undefined

اس میں سے 67 فیصد نے لوکاشینکو کے حق میں ووٹ ڈالا، جبکہ 15 فیصد نے ان کی حریف سویتلانہ کو ووٹ دیا۔ وہیں بریسٹ علاقے کے اضلاع میں تقریباً 95.7 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ اس میں سے 67 فیصد نے لوکاشینکو کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ 15 فیصد نے ان کی حریف سویتلانہ کو ووٹ دیا۔ بریسٹ ریجن کے اضلاع میں تقریباً 95.7 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ان میں سے 80 فیصد ووٹ لوکاشینکو کے حق میں ہیں، جبکہ سویتلانہ کو صرف 3.8 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع گومیل کے چار اضلاع میں لوکاشینکو نے 90 فیصد اور ان کی حریف کو 3.2 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ دوسرے اضلاع میں لوکاشینکو نے 90 فیصد اور سویتلانہ کو تقریبا چار فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو