دیگر ممالک

جاپان: سات افراد کے قتل عام کے مجرم کو پھانسی

جاپانی میڈیا نے آج اطلاع دی کہ 39 سالہ کاٹو کو ٹوکیو کے حراستی مرکز میں پھانسی دی گئی۔ اس سال ملک میں پھانسی کا یہ پہلا کیس ہے۔

علامتی تصویر آئی اے این ایس
علامتی تصویر آئی اے این ایس 

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سات افراد کے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ بی بی سی نے یہ رپورٹ منگل کو دی۔ قاتل ٹوموہیرو کاٹو (جس کی عمر اس قتل عام کے وقت 25 سال تھی) نے جاپان کی حالیہ تاریخ میں سب سے حیران کن اجتماعی قتل کا ارتکاب کیا تھا جب اس نے اکیہابارا ضلع میں دوپہر کے کھانے کے دوران پیدل چلنے والوں کے ایک ہجوم پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے بعد اس نے راہگیروں پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے مزید چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔

Published: undefined

پولیس نے اسے موقع پر گرفتار کر لیا اور بعد ازاں ٹرائل میں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس نے کہا کہ وہ آن لائن دھمکیوں سے بہت پریشان تھا۔ جاپانی میڈیا نے آج اطلاع دی کہ 39 سالہ کاٹو کو ٹوکیو کے حراستی مرکز میں پھانسی دی گئی۔ اس سال ملک میں پھانسی کا یہ پہلا کیس ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں تین افراد کو پھانسی دی گئی تھی اور 100 سے زائد قیدیوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ 2015 میں سزائے موت میں کمی کی اس کی اپیل مسترد کر دی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined