دیگر ممالک

یوروپ میں شدید گرمی سے لوگوں کا جینا محال، اسپین-پرتگال میں 1000 افراد ہلاک، برطانیہ کی حالت بدتر

برطانیہ کے بنیادی ڈھانچے کو عام طور پر سردیوں کے دوران گرمی بنائے رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ یہ گرمیوں میں گرمی کو دور رکھنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔

سڑک کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پانی کا بہاؤ
سڑک کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پانی کا بہاؤ تصویر سوشل میڈیا

یوروپ میں شدید گرمی نے لوگوں کے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ اسپین اور پرتگال میں گزشتہ سات ماہ میں ہی تقریباً 1000 لوگوں کی اس گرمی کی وجہ سے جان چلی گئی ہے۔ برطانیہ کی حالت بھی انتہائی بدتر ہے جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری کو بھی پار کر گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ کیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کا سلسلہ فی الحال جاری رہنے والا ہے۔ برطانیہ، اسپین، فرانس، پرتگال، اٹلی اور ترکی میں گرمی کے سبھی ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ اگر صرف پرتگال کی بات کی جائے تو گرمی سے گزشتہ 7 ماہ میں 659 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اسپین اور فرانس کے جنگلوں میں لگی آگ نے درجہ حرارت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرمی کی لہر کی وجہ سے درجنوں جنگلوں میں لگی آگ تباہناک ثابت ہو رہی ہے۔

Published: undefined

برطانیہ کی حالت تو انتہائی دگر گوں ہے۔ یہاں ریکارڈ گرمی نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ حالات کی سنگینی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سڑکیں پگھل گئی ہیں اور ریل کی پٹریوں نے اپنا نقشہ بدل لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ کے انفراسٹرکچر 40 ڈگری درجہ حرارت کو سنبھالنے والے نہیں ہیں۔ ایسے میں اگر موسم زیادہ گرم ہو جائے تو پانی کو پمپ کرنے والے پائپ، بجلی پہنچانے کی لائنیں اور سڑکوں کے ساتھ ساتھ ریلوے لائنوں کو نقصان پہنچے گا۔

Published: undefined

دراصل برطانیہ کے بنیادی ڈھانچے کو عام طور پر سردیوں کے دوران گرمی بنائے رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ یہ گرمیوں میں گرمی کو دور رکھنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ موجودہ حالات میں برطانیہ کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کا تقریباً 20 فیصد گرم ہونے کا خطرہ ہے، اور یہ خطرہ اوسط درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے آثار نظر آنے لگے ہیں کیونکہ یہاں سڑکوں پر ڈامر پگھلنے لگا ہے۔ لوٹن ایئرپورٹ کا رَنوے بھی پگھل گیا ہے۔ ریلوے ٹریک بھی بڑھتے درجہ حرارت کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں اور پھیلتے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

برطانیہ کے نیشنل ریل سروس نے شدید گرمی کے خطرے کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو سفر سے بچنے کے لیے کہا ہے۔ حالانکہ لوگوں کو ضروری کاموں کے لیے گھر سے باہر جانا ہی پڑ رہا ہے۔ وزارت ریل نے بتایا کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس ہونے پر ٹریک کی درجہ حرارت 50 ڈگری، 60 ڈگری اور یہاں تک کہ 70 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined