
اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے غزہ پٹی میں زمینی مہم تیز کر دی ہے۔ آئی ڈی ایف کے ذریعہ جاری ایک بیان کے مطابق ساحلی علاقہ میں حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ جنگ کے دوران آئی ڈی ایف فوجیوں نے درجنوں لوگوں کو ہلاک کار ڈالا۔ ان ہلاک شدگان نے خود کو عمارتوں اور غاروں میں بند کر لیا تھا اور مبینہ طور پر اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی کوشش کی تھی۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی شنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک حادثہ میں زمینی فوجیوں کے ذریعہ آئی ڈی ایف طیارہ نے حماس سے متعلق ایک عمارت کے اندر ایک اسٹیجنگ پوسٹ پر حملہ کیا جس میں دہشت گرد گروپ کے 20 سے زیادہ اراکین تھے۔ رات بھر آئی ڈی ایف نے الاظہر یونیورسٹی کے علاقہ میں مسلح حماس دہشت گردوں اور ایک اینٹی ٹینک میزائل لانچنگ پوسٹ کی شناخت کی اور ان پر حملہ کرنے کے لیے ایک جنگی طیارہ کا استعمال کیا۔
Published: undefined
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں آئی ڈی ایف نے غزہ میں حماس کے 600 سے زیادہ ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا جس میں اسلحہ ڈپو، درجنوں اینٹی ٹینک، میزائل لانچنگ پوزیشن، حماس کے ذریعہ استعمال کیے جانے والے ٹھکانے اور اسٹیجنگ گراؤنڈ شامل ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ ملک کی وار کیبینٹ اور پالٹیکل کیبینٹ نے غزہ پٹی میں اتفاق رائے سے زمینی مہم کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ علاقائی ممالک نے اسرائیل کو آگے کی زمینی مہموں کے خلاف تنبیہ کی تھی۔
Published: undefined
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اب جنگ کے دوسرے مرحلہ میں جا رہا ہے جس کے دوران ان کا ملک ’حماس کی فوجی اور حکومتی صلاحیتوں کو تباہ کرنے اور یرغمالوں کو گھر واپس لانے‘ کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined