عالمی کپ 2023: ’ہندوستانی ٹیم ایسے سفر پر ہے جہاں کچھ خاص ہونے والا ہے‘، دنیش کارتک کا بیان

دنیش کارتک کا ماننا ہے کہ روہت شرما اینڈ کمپنی کو انگلینڈ پر اپنی جیت سے کافی اعتماد ملے گا کیونکہ انھیں پہلے کے مقابلے بہت الگ طریقے سے جیت درج کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>دنیش کارتک کی فائل تصویر ،سوشل میڈیا</p></div>

دنیش کارتک کی فائل تصویر ،سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کی شاندار شروعات کے لیے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ میزبان ٹیم گروپ مرحلہ کا اختتام پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہے گی۔

واضح رہے کہ ہندوستان نے اتوار کو لکھنؤ میں دفاعی چمپئن انگلینڈ کو 100 رن سے شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ لگاتار 6 جیت تک بڑھا دیا ہے۔ اس شاندار کارکردگی نے ہندوستان کو پوائنٹس ٹیبل میں ایک بار پھر نمبر 1 پر لا دیا ہے۔ انگلینڈ پر ملی جیت کے ساتھ ہی ہندوستان 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔


بہرحال، ہندوستان کی جیت پر دنیش کارتک نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’روہت شرما اینڈ کمپنی کو انگلینڈ پر اپنی جیت سے کافی اعتماد ملے گا۔ ایسا اس لیے کیونکہ انھیں پہلے کے مقابلے میں بہت مختلف طریقے سے جیت درج کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔‘‘ کارتک کا مزید کہنا ہے کہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ انھیں اس سے بہتر کھیل مل سکتا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک ایسے سفر پر ہیں جہاں کچھ خاص ہونے والا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔