اب ممبئی میں نظر نہیں آئے گی کالی-پیلی ٹیکسی، 6 دہائی پر مشتمل ’پدمنی پریمیر‘ کا سفر ختم!

ممبئی کی سڑکوں پر ہمیشہ دوڑتی بھاگتی ہوئی نظر آنے والی کالی-پیلی ٹیکسی، جسے ’پدمنی پریمیر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ اب تاریخ کا حصہ بن گئی ہے، 29 اکتوبر کو سڑک پر اس کا آخری دن رہا۔

<div class="paragraphs"><p>پدمنی ٹیکسی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پدمنی ٹیکسی، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

گزشتہ 6 دہائی سے ممبئی کی سڑکوں کی شناخت بن چکی پدمنی پریمیر ٹیکسی کا یادگار سفر 29 اکتوبر کو ختم ہو گیا۔ یعنی آج سے ممبئی میں کالی-پیلی ٹیکسی ایک تاریخ بن گئی ہے۔ کالی-پیلی ٹیکسی کے نام سے مشہور اس ٹرانسپورٹ سروس کو لوگ اب اپنی یادوں میں سنجھو کر رکھیں گے۔ ممبئی میں ٹیکسی کے نئے ماڈلز اور ایپ-بیسڈ کیب سروس میں بھی پدمنی ٹیکسی اب موجود نہیں رہے گی۔ دراصل ممبئی میں ٹیکسی کے لیے عمر کی حد 20 سال ہے۔ چونکہ پدمنی ٹیکسی کا رجسٹریشن 2003 میں ہوا تھا، اس لیے آفیشیل طور پر پیر سے ممبئی کی سڑکوں پر کوئی بھی پدمنی ٹیکسی نظر نہیں آئے گی۔

قابل ذکر ہے کہ جس طرح ڈبل ڈیکر بس اور لوکل ٹرین ممبئی کی شان اور پہچان ہیں، ٹھیک اسی طرح کالی-پیلی ٹیکسی بھی ممبئی میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ کئی بالی ووڈ فلموں میں اس پریمیر پدمنی ٹیکسی کا استعمال کیا گیا ہے۔ حالانکہ اب اس ٹیکسی کو الوداع کہہ دیا گیا ہے، کیونکہ کسی بھی ٹیکسی کو استعمال کرنے کی 20 سال کی مدت کار ہوتی ہے۔


ویسے پریمیر پدمنی کی فی الحال تین ٹیکسی ممبئی میں موجود ہے۔ اس میں سے ایک کے مالک ورلی علاقے میں رہنے والے لکشمن والویکر نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس گاڑی کے لیے اور 5 سال مہلت دینی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ یہ پدمنی ٹیکسی ممبئی کی شان ہے، اسے پوری طرح سے مٹانا درست نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ انھیں اس ٹیکسی کے بدلے کوئی دوسری ٹیکسی خرید کر دے تاکہ ان کی روزی روٹی پر اثر نہ پڑے۔ ساتھ ہی انھوں نے مطالبہ کیا کہ پریمیر پدمنی گاڑی کو میوزیم میں رکھا جائے کیونکہ لوگوں کی یادیں اس سے جڑی ہوئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔