دیگر ممالک

اسرائیل عام شہریوں کا بہا رہا ہے خون، قتل عام کو روکنے کی ایرانی وزارت صحت کی دنیا سے اپیل

ایران کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوج کے حملوں میں تین دن میں 224 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں وہیں 1200 سے زیادہ افراد زخمی ہیں، جس میں 90 فیصد عام شہری ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اسرائیلی حملے کا نشانہ بنے عام ایرانی شہری۔ ویڈیو گریب</p></div>

اسرائیلی حملے کا نشانہ بنے عام ایرانی شہری۔ ویڈیو گریب

 

اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ سے بڑی تباہی مچی ہے۔ اسرائیل کے حملوں میں بڑی تعداد میں بے قصور ایرانی شہریوں کی جانیں تلف ہوئی ہیں۔ ایران کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج کے حملوں میں یہاں تین دن میں 224 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں وہیں 1200 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔

Published: undefined

وزارت صحت کے ترجمان حسین نے ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ 224 خواتین، مرد اور بچوں کو شہادت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں جو لوگ بھی مارے گئے ہیں ان میں 90 فیصد عام شہری ہیں۔ جبکہ اسرائیل کا یہ کہنا ہے کہ اس کا نشانہ صرف فوج ہے اور ایرانی عوام سے اس کا کوئی واسطہ نہیں ہے، پوری طرح سے جھوٹ ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بطور ایک ڈاکٹر میں دنیا کے تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس قتل عام کو روکا جائے۔ حسین نے آگے لکھا کہ میں ملک کے صحت اہلکاروں کی طویل عمری کی دعا کرتا ہوں۔ یہ لوگ دن رات عوام کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اس درمیان ایران کے ریولیوشنری گارڈ نے بتایا ہے کہ انٹلی جنس چیف محمد کاظمی اور دو دیگر جنرل بھی اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی دیگر اعلیٰ فوجی افسر اور جوہری سائنس داں بھی حملوں کے شکار ہوئے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ سے ابھی تک اس کے یہاں 14 لوگ مارے گئے ہیں جبکہ 390 زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

وہیں ایرانی فوج نے اسرائیل کے لوگوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کرنل رضا سید نے کہا کہ اسرائیل کے لوگ قبضے والے علاقے کو چھوڑ دیں۔ مستقبل میں یہ یقینی طور سے رہنے کے لائق نہیں رہیں گے۔ انہوں نے آگے کہا کہ کسی بھی طرح کا شیلٹر سیکوریٹی کی گارنٹی نہیں ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے اتوار کو وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایران کو انتباہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ یاہو نے یہ تبصرہ تیل ابیب کے نزدیک ایک شہر میں صبح صبح ایرانی میزائل حملوں کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے ذریعہ نیتن یاہو کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کو شہریوں، خواتین، بچوں کے قتل کے لیے بڑی قیمت چکانی پڑے گی جسے اس نے جان بوجھ کر انجام دیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جمعہ کی صبح ’ااپریشن رائزنگ لائن‘ شروع ہوا۔ اس میں اسرائیل نے ایران کے جوہری، میزائل اور دیگر ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ بعد میں ایران نے اسرائیل کا منھ توڑ جواب دیتے ہوئے اس پر زبردست حملے شروع کیے۔ اس کے نتیجے میں دونوں جانب کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور عوام کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined