ایران اگلے ہفتے سے برکت دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ گھریلو کورونا وائرس ویکسین کے ساتھ اپنے شہریوں کی ٹیکہ کاری شروع کرے گا۔وزیر صحت و میڈیکل ایجوکیشن سعید نماکی نے پیر کو اس کے بارے میں واقف کرایا۔
Published: undefined
کووایران برکت ویکسین کی تیاری مئی کے شروع میں کی گئی تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جون کے وسط تک تقریباً ایک کروڑ خوراک تیار کئے جانے کی توقع ہے۔
Published: undefined
ارنا خبررساں ایجنسی نے مسٹر نماکی کے حوالے سے بتایا ’’اگلے ہفتے سے کورونا وائرس کے خلاف آبادی کا ویکسینیشن گھریلو ویکسین سے شروع ہوگا۔ جون کے آخر تک ، 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ لاعلاج اور آنکولوجیکل بیماریوں والے لوگوں کو بھی کورونا سے بچاؤ کےٹیکے لگائے جائیں گے۔
Published: undefined
ایران نے فروری میں روس کے اسپوتنک وی کورونا وائرس ویکسین کا استعمال کرکے بڑے پیمانے اپنا ویکسینیشن پروگرام شروع کیا تھا۔ مجموعی طور پر ، ملک بین الاقوامی کو ویکسین تقسیم اقدام کے کووڈ 19 ٹیکے کی 1.6 خوراکیں حاصل کرنے اور بیرون ملک سے 2.5 کروڑ خوراکیں درآمد کرنے کے ساتھ ساتھ گھریول سطح پر ر 2.5 لاکھ خوراکیں تیار کرے گا۔
Published: undefined
ملک میں اب تک 29،13،136 افراد انفیکشن ہوچکے ہیں جن میں سے 24،58،684 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 80،156 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined