دیگر ممالک

ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، سینکڑوں بیلسٹک میزائل فائر، 7 زخمی

اسرائیلی فوج کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق ایران کی جانب سے پورے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ اس حملے کے بعد پورے اسرائیل میں سائرن کی آوازیں گونج رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایران نے جمعہ کو دیر گئے سینکڑوں بیلسٹک میزائل داغ کر اسرائیل پر ایک بڑا جوابی حملہ کیا۔ ایران کی طرف سے یہ حملہ اسرائیل کے جوہری اڈوں پر فضائی حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔ ایران نے اس جوابی کارروائی کو 'آپریشن ٹرو پرومیس 3' کا نام دیا ہے۔

Published: undefined

اسرائیلی فوج کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق ایران کی جانب سے پورے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ اس حملے کے بعد پورے اسرائیل میں سائرن کی آوازیں گونج رہی ہیں۔ ان حملوں کی تصدیق پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) نے کی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان میزائل حملوں میں سات اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ حملے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جمعہ کو قوم سے خطاب کے فوراً بعد شروع کیے گئے۔ اسرائیل پر ایران کے حملے اب بھی جاری ہیں۔ اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قوم سے خطاب میں اسرائیل کو خبردار کیا۔ خامنہ ای نے کہا کہ "ایران کی مسلح افواج اسرائیل کو بے بس کر دیں گی۔ اسرائیل نقصانات سے اچھوت نہیں رہے گا۔ ہم اپنے ردعمل میں نیم دلی سے قدم نہیں اٹھائیں گے۔" ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو حملوں کی سخت سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران  کی مسلح افواج  ایسا نہیں ہونے دیں گی۔ اسرائیلی حملے کے نتائج اسے تباہ کر دیں گے۔

Published: undefined

اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد آئی آر جی سی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 'آپریشن ٹرو پرومیس 3'  نے اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے درجنوں مقامات، فوجی مراکز اور فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ بیان میں آئی آر جی سی نے کہا کہ اس نے اسرائیلی حملوں کا منہ توڑ اور درست جواب دیا۔

Published: undefined

اسرائیل نے جمعے کو ایران کے جوہری، میزائل اور ملٹری کمپلیکس پر حملہ کرنے کے لیے 'آپریشن رائزنگ لائن' کا آغاز کیا تھا۔ اس حملے میں ایران کے کئی نامور فوجی کمانڈر اور جوہری سائنسدان مارے گئے تھے۔ ان حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ ہم نے بہت کامیاب ابتدائی حملہ کیا ہے۔ اوپر والے کی مدد سے ہم مزید بہت سی کامیابیاں حاصل کرنے والے ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری افزودگی پروگرام کے مرکز پر حملہ کیا ہے۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ "ہم نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے مرکز پر حملہ کیا ہے۔ ہم نے نتنز میں ایران کی افزودگی کی اہم تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔ ہم نے ایرانی (ایٹمی) بم پر کام کرنے والے ایران کے معروف جوہری سائنسدانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ہم نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے مرکز پر بھی حملہ کیا ہے۔"

Published: undefined

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس نے دو اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں 78 ایرانی شہری ہلاک اور 329 زخمی ہوئے۔ ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ خطرات کو روکنے کے لیے دفاعی نظام فعال طور پر کام کر رہا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس نے لوگوں سے پناہ گاہوں میں جانے کی اپیل کی ہے۔ ایران نے اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے کو 'جنگ پر اکسانے والا' قرار دیا تھا۔ ایران نے اس معاملے میں اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined