دیگر ممالک

’حملہ کیا تو امریکی فوج کے ساتھ ساتھ اسرائیل بھی بنے گا نشانہ‘، ٹرمپ کی دھمکی سے ناراض ہوا ایران

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دھمکی آمیز بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب ایرانی پارلیمنٹ میں اراکین ’امریکہ مردہ باد‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے اسٹیج پر چڑھ گئے۔

ایران امریکہ / علامتی تصویر
ایران امریکہ / علامتی تصویر 

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اتوار کو سخت انداز میں خبردار کیا کہ اگر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد اسلامی جمہوریہ پر حملہ ہوتا ہے تو اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکی فوج بھی نشانے پر لیے جائیں گے۔ محمد باقر قالیباف کے اس بیان سے اشارہ ملتا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملے کے بعد ممکنہ اہداف کی فہرست میں اسرائیل کو بھی شامل کیا ہے۔

Published: undefined

سخت گیر رہنما قالیباف نے یہ دھمکی اس وقت دی جب ایرانی پارلیمنٹ میں اراکین ’امریکہ مردہ باد‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے اسٹیج پر چڑھ گئے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے لیے اپنی منصوبہ بندی کے بارے میں ایک بڑا اشارہ دیا ہے۔ امریکی فوج نے اتوار کو انہیں ایران پر حملہ کے ممکنہ اختیارات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے محمد باقر قالیباف کا ایک واضح اور دھمکی آمیز بیان سامنے آیا ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی رائٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران پر امریکہ کے ممکنہ حملہ کے خدشہ کے پیش نظر اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔ رپورٹ میں اس تعلق سے جانکاری ہفتہ کے آخر میں اسرائیلی سیکورٹی اجلاس میں شریک 3 افراد کے حوالہ سے دی گئی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایران میں امریکہ کی جانب سے ممکنہ کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔

Published: undefined

ایک ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہفتہ کو فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران میں امریکی مداخلت کے امکان پر بات کی۔ وہیں ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو امریکی فوج کو گرین لینڈ پر ممکنہ حملہ کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کرنا شروع کرنے کی ہدایت دی۔ تاہم، ٹرمپ کی اس ہدایت پر اعلیٰ فوجی حکام کی جانب سے مخالفت سامنے آئی۔ انہوں نے اس کی قانونی حیثیت اور سیاسی سلوک، دونوں پر سوال اٹھائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined