دیگر ممالک

ایران سے معاہدہ چند دنوں میں طے ہوجائے گا: سربراہ آئی اے ای اے

ایران اور آئی اے ای اے کے مذاکرات کے نتیجے میں نہ صرف ایجنسی کی نگرانی اور تعاون کی راہ ہموار ہو سکتی ہے بلکہ خطے میں جوہری معاملات سے متعلق تناؤ کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے پیر کے روز امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ چند دنوں میں ایسا معاہدہ طے پا جائے گا جس کے بعد ایجنسی اپنی سرگرمیاں ملک میں مکمل طور پر دوبارہ شروع کر سکے گی۔

Published: undefined

ویانا میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گروسی نے کہا ’مجھے یقین ہے کہ ہم ایران کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ آئندہ چند دنوں میں اتفاق رائے تک پہنچ جائیں گے، جس سے ہمارے لیے ضروری کام کو دوبارہ بحال کرنا ممکن ہوگا۔‘

Published: undefined

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مذاکرات کی تازہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور آئی اے ای اے کے درمیان ابھی کسی حتمی نتیجے پر اتفاق نہیں ہوا۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گفت و شنید کا عمل مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

Published: undefined

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران توقع رکھتا ہے کہ ایجنسی اپنی آئندہ رپورٹ میں حقائق کو منصفانہ طور پر پیش کرے۔ ان کے مطابق، ایران کی پرامن جوہری تنصیبات کو "صیہونی حکومت اور امریکہ کی جانب سے غیر قانونی اور جارحانہ حملوں" کا نشانہ بنایا گیا، اور یہ پہلو کسی بھی جامع رپورٹ کا حصہ ہونا چاہیے۔

Published: undefined

اسماعیل بقائی کے بقول یہ واقعہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے "انتہائی سنگین اور بے مثال" تھا، جس پر آئی اے ای اے کو نہ صرف توجہ دینا ہوگی بلکہ اس غیر قانونی اقدام کے بارے میں واضح مؤقف بھی اختیار کرنا ہوگا۔

Published: undefined

عالمی سطح پر ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مذاکرات کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ اس پیش رفت کے نتیجے میں نہ صرف ایجنسی کی نگرانی اور تعاون کی راہ ہموار ہو سکتی ہے بلکہ خطے میں جوہری معاملات سے متعلق تناؤ کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

Published: undefined