دیگر ممالک

انکار کے باوجود یورپ یوکرین میں جنگ ہار گیا: ہنگری کے وزیر اعظم

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن نے کہا کہ ہر کوئی اس کے بارے میں سن سکتا ہے، یہ پوشیدہ بات نہیں ہے۔ روس آگے بڑھ رہا ہے اور یوروپی  یونین جنگ ہار چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ یو این آئی

 

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن نے اتوار کے روز کہا کہ یورپی یونین کے اس حقیقت کو جھٹلانے کی کوششوں کے باوجود وہ یوکرین کی جنگ ہار چکی ہے۔وکٹر  اوربن نے 'ایم ون' براڈکاسٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "یہ نئی حقیقت ہے، جزوی طور پر کھلی سچائی ہے - ہر کوئی اس کے بارے میں سن سکتا ہے، یہ پوشیدہ بات نہیں ہے۔ روس آگے بڑھ رہا ہے۔ وہ آہستہ آہستہ یہ پیش قدمی کررہا ہے، یہ آگے بڑھ رہا ہے۔ یوروپی یونین یہ جنگ ہار چکی ہے۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ "مختلف مواصلاتی حربوں" کو استعمال کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

دوسری طرف ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجرتو نے کہا ہے کہ ہنگری نے یوکرین کے تنازعہ کو حل کرنے کے لیے اپنے اختیار میں سب کچھ کیا ہے۔پیٹر سیجرتو نے آر آئی اے نووستی کو بتایا کہ "ہنگری کے باشندوں کے طور پر، ہم گزشتہ مہینوں سے امن مشن پر ہیں۔ ہم نے وہ سب کیا جو ہم کر سکتے تھے، ہم نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ ہم نے روسی صدر اور سرکاری حکام کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے۔"

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ "یوکرینی عوام کے ساتھ، ترکی کے ساتھ، ویٹیکن کے ساتھ گفتگو کی، لہذا ہم نے واقعی وہ سب کچھ کیا جو ہمارے اختیار میں تھا، یا اس سے بھی زیادہ اقدام کیا ہے"۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined