دیگر ممالک

حوثیوں نے اسرائیلی حملے کا دیا منھ توڑ جواب، اسرائیل پر داغے 11 بیلسٹک میزائل، امریکہ ہوا الرٹ!

یمن واقع مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ ساری نے کہا کہ ملک کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیلی جنگی طیارہ کو کامیابی کے ساتھ کھدیڑ دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

 

اسرائیلیوں کا حوثی باغیوں پر حملہ کرنا اس کے لیے پریشان کن ثابت ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اسرائیلی حملے کے بعد باغیوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 11 بیلسٹ میزائلوں سے حملہ کر اسرائیل کو منھ توڑ جواب دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل پر ڈرون داغے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ان حملوں میں بین گورین ہوائی اڈہ اور اشکلون میں ایک بجلی پاور پلانٹ کو ہدف بنایا گیا۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ حوثیوں کے اس حیرت انگیز حملہ سے امریکہ کی بھی سانسیں تھم سی گئی ہیں، اور وہ الرٹ ہو گیا ہے۔ امریکہ نے عراق واقع اپنے ایئر بیس میں فوراً اپنے رڈار فعال کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ پیٹریئٹ میزائل سسٹم اور دیگر ایئر ڈیفنس سسٹم بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ یمن میں اسرائیل نے ایک دن قبل ہی ایئر اسٹرائیک کر حوثیوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد ہی یہ امید کی جا رہی تھی کہ حوثیوں کی طرف سے بھی سخت جواب دیا جائے گا۔ ’مہر نیوز‘ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یمن کی طرف سے ایک یا دو نہیں، بلکہ 11 بیلسٹک میزائلیں داغی گئی ہیں، ان میں اسرائیل کے کئی علاقوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

یمن واقع مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ ساری نے کہا کہ ملک کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیلی جنگی طیارہ کو کامیابی کے ساتھ کھدیڑ دیا ہے۔ یحییٰ کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کی طرف سے یمن کے کئی شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن یمن کی فوج نے انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے کے جواب میں یمنی فوج نے 11 بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغ کر جواب دیا ہے۔ ان حملوں میں بین گورین ہوائی اڈے، اشدود بندرگاہ اور اشکلون میں ایک بجلی اسٹیشن پر حملے کے لیے ہائپرسونک میزائلوں کا بھی استعمال کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہماری طرف سے لانچ کردہ ڈرون کامیابی کے ساتھ فلسطین میں اپنے ہدف تک پہنچے اور اسرائیل انھیں روک نہیں پایا۔ یحییٰ ساری نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر اسرائیل نے غلطی سے مزید حملہ کیا تو اسے سخت قیمت ادا کرنی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined