دیگر ممالک

حجاب تنازع: تہران نے برطانوی اور نارویجیئن سفیروں کو طلب کرلیا

ایران میں حجاب تنازع میں اب تک 41 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایرانی وزار ت خارجہ نے مظاہروں کی 'حمایت' کا الزام لگاتے ہوئے برطانیہ اور ناروے کے سفیروں کو طلب کرلیا۔

حجاب تنازع: تہران نے برطانوی اور نارویجیئن سفیروں کو طلب کرلیا
حجاب تنازع: تہران نے برطانوی اور نارویجیئن سفیروں کو طلب کرلیا 

ایرانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بتایا کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کی برطانوی اخبارت اور دیگر میڈیا میں اشاعت کے بعد حکومت نے تہران میں برطانوی سفیر سائمن شیر کلف کو دفتر خارجہ میں طلب کرلیا۔ ناروے کے سفیر کو بھی طلب کیا گیا اور ان سے ایران میں جاری مظاہروں کی حمایت میں ناروے کی پارلیمان کے صدر مسعود غراخانی کی جانب سے دیئے گئے بیان پر وضاحت طلب کی گئی۔

ایرانی نژاد غراخانی نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر لکھا تھا، "اگر میرے والدین نے 1987 میں وطن چھوڑ دینے کا فیصلہ نہ کیا ہوتا تومیں بھی ان لوگوں میں سے ایک ہوتا جو اپنی زندگیوں کے لیے سڑکوں پر جنگ لڑ رہے ہیں۔"

Published: undefined

حکومتی کارروائی 'غیر منصفانہ' اور 'ناقابل قبول'

Published: undefined

یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار جوسیپ بوریل نے ایران میں مظاہرین کے خلاف حکومت کی کارروائی کو "غیر منصفانہ" اور "ناقابل قبول" قرار دیا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی امور کے سربراہ بوریل نے ایک بیان میں کہا، "یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے لیے غیرمتشدد مظاہرین کے خلاف طاقت کا بڑے پیمانے پر اور نا مناسب استعمال غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے۔"

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی امور کے سربراہ بوریل نے ایک بیان میں کہا، "یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے لیے غیرمتشدد مظاہرین کے خلاف طاقت کا بڑے پیمانے پر اور نا مناسب استعمال غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے۔" انہوں نے کہا، "انٹرنیٹ تک رسائی پر سخت پابندیاں اور مسیجنگ پلیٹ فارموں کو بلا ک کر دیا جانا تشویش کا مزید موجب ہے۔ یہ اظہار رائے کی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے۔"

ایران میں مظاہرے کیوں ہو رہے ہیں؟

Published: undefined

ایک نوجوان کرد خاتون کو ایران کے سخت حجاب قانون کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں اخلاقی پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ مہسا امینی نامی اس خاتون کی بعد میں پولیس حراست میں موت ہوگئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے تاہم گھروالوں کا کہنا ہے کہ امینی کو قلب کی کبھی کوئی شکایت نہیں رہی اور وہ پولیس کی مبینہ زیادتی کی وجہ سے ہلاک ہوگئی۔

ہیومن رائس واچ کی محقق تارا سپہری نے مظاہروں کے حوالے سے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "یہ بے مثال ہیں۔" انہوں نے مزید کہا،"میں نے لازمی حجاب پہننے کے خلاف اتنی شدید نکتہ چینی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ ان مظاہروں کی نوعیت متنوع ہے اس میں ایرانی سماج اور ملک کے تمام طبقات شامل ہیں۔"

مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔ اسے حالیہ برسوں میں سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دس روز سے جاری ان مظاہروں میں اب تک کم از کم 41 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حکومتی فورسز کے اہلکار بھی مبینہ طورپر ہلاک ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق سنیچر کی رات تہران میں مظاہرین کے ساتھ تصام میں پاسداران انقلاب اسلامی کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔ سنیچر کے روز ہی صدر ابراہیم رئیسی نے احتجاجی تحریک کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

امریکہ پر مظاہرین کی حمایت کا الزام

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو غیرملکی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں کہا کہ شرپسند عناصر امریکہ کی پشت پناہی سے ایران میں نظام زندگی تباہ کرنے کے لیے احتجاج کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرنا بند کریں۔

نیم سرکاری ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی (ISNA) کے مطابق وزیرخارجہ نے کہا کہ ''فسادیوں'' کی امریکی حمایت واشنگٹن کے سفارتی موقف سے متصادم ہے۔

انہوں نے سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین کو"فسادی" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ''ان فسادیوں کی حمایت میں امریکا کی شمولیت اور ملک کے اندرونی استحکام کو غیر مستحکم کرنے کے ان کے منصوبے پر عمل درآمد میں ان کی حمایت جوہری معاہدے تک پہنچنے اور استحکام قائم کرنے کی ضرورت کے حوالے سے واشنگٹن کے سفارتی پیغامات سے واضح طور پر متصادم ہے۔''

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined