فائل تصویر آئی اے این ایس
برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سنک نے پہلگام دہشت گردانہ حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج کی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی بھی طرح سے رعایت نہیں دی جا سکتی۔
Published: undefined
برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سنک نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا، "کسی بھی ملک کو دوسرے ملک کے علاقے سے اپنے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو برداشت نہیں کرنا چاہئے۔ ہندوستان کا دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کرنا جائز ہے۔
Published: undefined
ہندوستانی مسلح افواج نے آپریشن سندور کے تحت منگل کی رات دیر گئے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں 25 منٹ تک تیز رفتار حملے کیے، دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی کمر توڑ دی۔ کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی کارروائی میں دو سو پچھتر سے زیادہ دہشت گردوں کے مارے جانے کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined