دیگر ممالک

سری لنکا سے فرار گوٹبایا راج پکشے سنگاپور سے تھائی لینڈ روانہ، ملی 90 دنوں کی مشروط پناہ

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوت چان-او-چا نے بدھ کے روز 73 سالہ سری لنکائی لیڈر کی اخلاقی اسباب سے تھائی لینڈ کے ایک عارضی سفر کی تصدیق کی۔

گوٹبایا راجپکشے، تصویر آئی اے این ایس
گوٹبایا راجپکشے، تصویر آئی اے این ایس 

سری لنکا کے معزول صدر گوٹبایا راج پکشے جمعرات کو اپنا قلیل مدتی سفری پاس ختم ہونے کے بعد سنگاپور سے تھائی لینڈ روانہ ہو گئے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے یہ خبر ملی ہے کہ راج پکشے سنگاپور سے بینکاک کے لیے ایک طیارہ میں سوار ہوئے۔ تھائی لینڈ نے ایک دن پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر دی تھی کہ اسے گوٹبایا کے سفر کے لیے موجودہ سری لنکا حکومت سے گزارش ملی تھی۔ ’دی اسٹریٹس ٹائمز‘ اخبار کی رپورٹ کے مطابق میڈیا کے سوالوں کے جواب میں سنگاپور امیگریشن اینڈ چیک پوائنٹس اتھارٹی نے کہا کہ راج پکشے نے جمعرات کو سنگاپور چھوڑ دیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوت چان-او-چا نے بدھ کے روز 73 سالہ سری لنکائی لیڈر کی اخلاقی اسباب سے تھائی لینڈ کے ایک عارضی سفر کی تصدیق کی۔ ساتھ ہی کہا کہ راج پکشے نے مستقل پناہ کے لیے اپنی تلاش کے دوران ریاست میں سیاسی سرگرمیاں نہیں چلانے کا وعدہ کیا تھا۔ حکومت مخالف مظاہروں کے درمیان جولائی میں راج پکشے سری لنکا سے فرار ہو کر سنگاپور پہنچے تھے۔ جمعرات کو ان کا سنگاپور کا ویزا ختم ہونے کے سبب وہ تھائی لینڈ میں پناہ لے رہے ہیں۔

Published: undefined

13 جولائی کو مالدیپ کے لیے پرواز بھرنے کے بعد راج پکشے یہاں سے سنگاپور فرار ہو گئے تھے۔ یہاں سے انھوں نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔ بینکاک پوسٹ اخبار نے پریوت کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک اخلاقی معاملہ ہے۔ ہم نے وعدہ کیا ہے کہ یہ ایک عارضی رہائش ہے۔ کسی طرح کی (سیاسی) سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی اور اس سے انھیں پناہ لینے کے لیے ایک ملک تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ ڈان پرمدونیئی نے کہا کہ معزول صدر تھائی لینڈ میں 90 دنوں تک رہ سکتے ہیں، کیونکہ وہ اب بھی ایک سفارتی پاسپورٹ ہولڈر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined