دیگر ممالک

اردغان نے ترکی کی پہلی قومی کار فیکٹری کا کیا افتتاح

رجب طیب اردغان نے کہا کہ یہ فیکٹری شمال مغربی صنعتی شہر برسا میں 1.2 ملین مربع میٹر اراضی پر بنائی گئی ہے اور توقع ہے کہ اس سے سالانہ 175,000 گاڑیاں تیار ہوں گی۔

تصویر ٹوئٹر@RTErdogan
تصویر ٹوئٹر@RTErdogan 

استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے ملک کے پہلے کار مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا اور ملک میں بننے والی پہلی گھریلو کار کو متعارف کرایا۔ اردغان نے ہفتے کو ٹاگ کے ترکی کے آٹوموبائل جوائنٹ وینچر گروپ کی فیکٹری کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ "یورپ میں تجارتی گاڑیاں بنانے والے ایک سرکردہ اور دنیا کے معروف آٹو موبائل برآمد کنندگان میں سے ایک کے طور پر، گھریلو کار برانڈ کا نہ ہونا ہمیں ایک طویل مدت سے ہمارے لئے پریشانی کا سبب رہا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعظم بنا تو لوگوں نے مجھ سے درخواست کی تھی۔ ٹاگ کا پہلا ماڈل سی-اے یو وی الیکٹرک گاڑی ہے، جس کی پری سیل فروری میں شروع ہوگی۔ کار کے اس ماڈل کو اطالوی پنینفرینا ڈیزائن کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔ رجب طیب اردغان نے مزید کہا کہ یہ فیکٹری شمال مغربی صنعتی شہر برسا میں 1.2 ملین مربع میٹر اراضی پر بنائی گئی ہے اور توقع ہے کہ اس سے سالانہ 175,000 گاڑیاں تیار ہوں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined