پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کو ماضی میں کوکین کے نشہ کی لت لگ گئی تھی! آٹو بائیوگرافی میں حیران کن انکشاف

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں وہ کوکین کے نشہ کی لت کا شکار ہو گئے تھے

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم / Getty Images
پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

اسلام آباد: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاست بولر وسیم اکرم نے اپنی سوانح عمری ’سلطان: اے میموئیر‘ میں اعتراف کیا ہے کہ وہ منشیات کے عادی ہو گئے تھے۔ 56 سالہ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں ٹیلی ویژن پنڈت کے طور پر کام کرتے ہوئے کوکین کا استعمال شروع کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم نے کیریئر ختم ہونے کے بعد کوکین کا نشہ کرنے کا کرتے ہوئے کہا کہ کوکین کے نشے کی عادت ریٹائرمنٹ کے بعد 2003 میں ہوئی تھی اور پہلی بیوی ہما کی 2009 میں موت کے بعد انہوں نے کوکین کا نشہ چھوڑ دیا تھا۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ میری پہلی اہلیہ ہما کو میری جیب کوکین ملی تھی تو اُس نے ان سے کہا تھا تمہیں مدد کی ضرورت ہے۔


انہوں نے کہا کہ کوکین کا نشہ ایسا ہوتا ہے کہ اس کی ایک لائن دو، پھر دو، چار اور چار لائنیں ایک گرام اور پھر دو گرام بن جاتی ہیں، وہ اس دوران نہ تو کچھ کھا سکتے تھے اور نہ ہی سو پاتے تھے جس کی وجہ سے انہیں ہر نشہ خور کی طرح سر میں درد رہتا تھا اور وہ موڈ سوئنگز کا شکار رہتے تھے۔

وسیم اکرم نے انکشاف کیا انہیں پہلی بار انگلینڈ میں ایک پارٹی کےدوران کوکین کی آفر ہوئی، انہوں نے بتایا کہ میں نے پارٹیاں کرنا شروع کر دی تھیں، سب سے بدترین یہ تھا کہ کوکین کا نشہ میری عادت بن گئی تھی، وقت کےساتھ ساتھ میری کوکین کی عادت شدید ہوتی گئی، ایک وقت میں مجھے محسوس ہوتا تھا کہ مجھے کام کرنےکے لیے اس کی ضرورت ہے۔


وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ نشےکی وجہ سے میں تنہائی کا شکار ہو گیا تھا، نشے کی زیادتی کی وجہ سے میری حالت غیر ہوتی گئی، نہ نیند آتی تھی نہ کھانا کھاتا تھا، پہلی بیگم ہما کو میری جیب سےکوکین بھی ملی تھی جس پر ہما نے مجھے کہا تھا کہ تمہیں مدد کی ضرورت ہے، ہما نے نشےکی عادت چھڑوانے میں میری مدد کی، مجھے نشے سے چھٹکارا پانے کے لیے ری ہیب سینٹر میں داخل ہونا پڑا، اس دوران میں نے ایک بار اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بارے میں بھی سوچا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔