دیگر ممالک

کیا ’نیورالنک‘ کمپنی کی ٹاپ ایگزیکٹیو سے ایلن مسک کے 2 جڑواں بچے ہیں؟

کچھ دستاویزات کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایلن اور جلس نے اپریل میں ایک عرضی داخل کی تھی جس میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ بچوں کے نام کے آخر میں والد اور درمیان میں ماں کا نام جوڑا جائے۔

ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس
ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس 

دنیا کے سب سے امیر شخصیات میں شامل اور ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک کو ان کی نیورو ٹیکنالوجی کمپنی ’نیورالنک‘ کی ٹاپ ایگزیکٹیو شیوون جلس سے گزشتہ سال نومبر میں دو جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔ عدالت کے دستاویزات میں اس کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

’دی بزنس انسائیڈر‘ نے ان دستاویزات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایلن اور جلس نے اپریل میں ایک عرضی داخل کی تھی جس میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ بچوں کے نام کے آخر میں والد کا نام اور درمیان میں ماں کا نام جوڑا جائے۔ گزشتہ مئی میں ان کی یہ عرضی منظور کر لی گئی۔

Published: undefined

شیوون جلس سے دو جڑواں بچوں کے بارے میں ابھی تک ایلن مسک کا کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جڑواں بچوں کی پیدائش سے پہلے ہی مسک اور میوزیشین کلیئر باؤچر نے سروگیسی کے ذریعہ سے اپنے دوسرے بچے کو دنیا میں استقبال کیا تھا۔ حالانکہ اس سلسلے میں ابھی تک کچھ بھی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ جلس اور مسک میں سے کسی کی بھی جڑواں بچوں کے بارے میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined