ایرانی فوج کا دعویٰ، بندر عباس کے اوپر اڑ رہے امریکی ’لوکاس‘ ڈرون کو مار گرایا

آئی آر این اے نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعہ بتایا کہ ایرانی فوج کے فضائی دفاعی یونٹوں نے بندر عباس کے اوپر آسمان میں موجود امریکی فوج کے ایک حملہ آور ’لوکاس‘ ڈرون کو تباہ کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>ڈرون، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>
i

ایران اور امریکہ کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اتوار کی صبح ایرانی فوج نے بندر عباس کے اوپر اڑ رہے ایک امریکی ’لوکاس‘ ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ ایران کی ’مہر‘ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے فضائی دفاعی یونٹوں نے اتوار کی صبح بندر عباس کے اوپر اڑ رہے ایک امریکی ’لوکاس‘ ڈرون کو مار گرایا۔

اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی (آئی آر این اے) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ایرانی فوج کے فضائی دفاعی یونٹوں نے بندر عباس کے اوپر آسمان میں موجود امریکی فوج کے ایک حملہ آور ’لوکاس‘ ڈرون کو تباہ کر دیا۔ فوج کے تعلقات عامہ کے دفتر نے بتایا کہ ملک کے مربوط فضائی دفاعی نظام کے تحت کام کر رہے فضائی دفاعی یونٹوں نے بندر عباس کی فضائی حدود میں موجود امریکی ’لوکاس‘ ڈرون کو تباہ کر دیا۔ واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو آئی آر جی سی کے فضائی دفاعی نظام نے آبنائے ہرمز کے اوپر ایک امریکی ایم کیو-9 ڈرون کو روک کر مار گرایا تھا۔ آئی آر جی سی کے مطابق یہ اس نوعیت کا 54 واں ڈرون تھا جسے مار گرایا گیا۔


آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں بتایا کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی فوجی کارروائی کے بعد سے ایران کی مسلح افواج نے جاسوسی اور جنگی ڈرونز کے علاوہ دشمن کے کئی دیگر طیاروں کو بھی مار گرایا ہے۔ آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایسے تنازعہ کے دوران کی گئی ہیں جسے وہ اقوام متحدہ (یو این) کے منشور اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔ یہ تازہ ترین واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں فوجی سرگرمیوں اور کشیدگی پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔