فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بڑا خوبصورت قانون نافذ کر دیا ہے۔ ادھر ان کے سابق ساتھی اور صنعت کار ایلون مسک نے 'امریکہ پارٹی' کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جماعت امریکہ کے عوام کو موجودہ پارٹی سسٹم سے آزاد کرائے گی۔ مسک کے اس اعلان کے بعد امریکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔
Published: undefined
مسک نے ایکس پر ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنی ایکس پوسٹ میں انہوں نے ایک حالیہ سروے کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ’’آج ’امریکہ پارٹی‘ آپ کو آپ کی آزادی واپس دلانے کے لیے بنائی گئی ہے۔' انہوں نے دعویٰ کیا کہ سروے میں عوام نے 2:1 کے تناسب سے نئے سیاسی آپشن کی خواہش ظاہر کی ہے۔ آپ ایک نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں اور اب یہ سیاسی جماعت آپ کے سامنے ہے۔‘‘
Published: undefined
اپنے اعلان میں مسک نے موجودہ سیاسی نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'جب ہمارے ملک کو بربادی اور بدعنوانی سے دیوالیہ کرنے کی بات آتی ہے تو ہم جمہوریت نہیں بلکہ یک جماعتی نظام میں رہ رہے ہیں۔' انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’امریکہ پارٹی‘ آپ کی کھوئی ہوئی آزادی واپس لانے کے لیے بنائی گئی ہے۔
Published: undefined
مسک نے 4 جولائی کو امریکی یوم آزادی کی تقریبات کے دوران اپنے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پول پوسٹ کیا، جس میں اس نے اپنے پیروکاروں سے پوچھا - 'یوم آزادی یہ پوچھنے کا بہترین وقت ہے کہ کیا آپ دو پارٹی (کچھ لوگ اسے ایک پارٹی کہتے ہیں) نظام سے آزادی چاہتے ہیں! کیا ہمیں امریکہ پارٹی بنانی چاہیے؟'
Published: undefined
اس پول میں 65.4فیصد لوگوں نے 'ہاں' میں ووٹ دیا جبکہ 34.6فیصد نے 'نہیں' کہا۔ مسک نے اس مضبوط عوامی حمایت کو پارٹی کے آغاز کے لیے تحریک قرار دیا اور اسے دونوں بڑی پارٹیوں - ریپبلکن اور ڈیموکریٹک کے لیے عوام میں بڑھتے ہوئے عدم اطمینان کے ردعمل کے طور پر پیش کیا۔
Published: undefined
اس سے قبل، مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ کا مثبت جواب ملنے کے بعد امریکہ میں تیسری سیاسی پارٹی شروع کرنے کے امکان کا اشارہ دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا - 'ایلون کا تھرڈ پارٹی شروع کرنا ٹیسلا اور اسپیس ایکس کی طرح ہے۔ کامیابی کے امکانات کم ہیں، لیکن اگر پارٹی کامیاب ہوئی تو کھیل بالکل بدل جائے گا۔'
Published: undefined
مسک نے ایک ایسے وقت میں ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کیا ہے جب حال ہی میں انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے خود کو دور کیا ہے اورٹرمپ کے دئے گئے عہدے کو بھی چھوڑ دیا ہے جس سے ان کی سیاسی اور عوامی زندگی میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
Published: undefined