دیگر ممالک

نیپال میں پھر آیا زلزلہ، ریکٹر پیمانہ پر شدت 5.2، تقریباً 24 مکانات کو پہنچا نقصان

نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کی زیر زمین گہرائی 24.7 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے، اس زلزلہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لیکن 2 درجن مکانات کو نقصان پہنچنے کی خبر ہے۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی 

نیپال میں آج ایک بار پھر زلزلہ آنے سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو کے قریب آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 بتائی جا رہی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس تعلق سے جانکاری دی گئی ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ زلزلہ کا مرکز 24.7 کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ اس زلزلہ کی وجہ سے کسی ہلاکت کی بر تو سامنے نہیں آئی ہے، لیکن کئی مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ زلزلہ سے تقریباً 24 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ راجدھانی کاٹھمنڈو سے 60 کلومیٹر مغرب میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے سے خطہ میں لینڈ سلائیڈنگ دیکھنے کو ملا۔ کاٹھمنڈو میں اس زلزلہ کا اثر لوگوں نے محسوس کیا جس کی وجہ سے مقامی افراد میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی نیپال میں زلزلہ آیا تھا۔ نیشنل سیسمولوجی سینٹر کے مطابق 22 اکتوبر کو نیپال میں آئے زلزلہ کی شدت 6.1 تھی۔ زلزلے کے جھٹکے باگ متی اور صوبہ گنڈکی کے دیگر اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔ نیشنل ارتھ کوئک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سنٹر کے مطابق صبح 7 بج کر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس زلزلے کا مرکز نیپال کے ضلع دھاڈنگ میں تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined