’ووٹ کا حق، جمہوریت کی پہچان‘: پٹنہ میں اختتام پذیر ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کی تصویری جھلکیاں

قومی آواز بیورو

گاندھی میدان سے نکلتی بھیڑ – ہزاروں لوگ ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے آخری دن مارچ میں شامل ہوئے۔

بیساکھی، بیل گاڑی اور بھینس کی سواری – عوام اپنے منفرد انداز میں مارچ میں پہنچے۔

عوام کے نعروں کی گونج – ’ووٹ چوری نہیں چلے گی‘ کے نعرے مسلسل بلند ہوتے رہے۔

عوام کا بے مثال جذبہ – چلچلاتی دھوپ میں بھی مارچ میں شمولیت کا جوش برقرار رہا۔

ملکارجن کھڑگے کا خطبہ – کانگریس صدر نے مہاگٹھ بندھن کے سبھی ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی۔

تیجسوی یادو کا جوش – نوجوانوں کو بی جے پی کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے۔

راہل گاندھی کا قیادت بھرا قدم – حزبِ اختلاف کے قائد جمہوریت بچانے کے پیغام کے ساتھ آگے بڑھے۔

مہاگٹھ بندھن کی یکجہتی – سبھی لیڈران نے متحد ہو کر بی جے پی کو للکارا۔

ڈاک بنگلہ چوراہے کا منظر – اختتامی مقام پر عوام کا جم غفیر امنڈ آیا۔

امبیڈکر کو سلام – رہنماؤں نے امبیڈکر مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کر کے یاترا ختم کی۔

اختتام کا اعلان – ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ نے بہار میں ووٹ بیداری کی نئی لہر پیدا کی۔

’ایٹم بم‘ سے ’ہائیڈروجن بم‘ تک – راہل گاندھی کا بڑا اعلان جس نے سب کو چونکا دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined