دیگر ممالک

اسرائیلی میزائل حملے: دمشق میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

شام کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے "مظالم" کو روکنے کے لیے فوری اقدام کرے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

شام میں اسرائیلی حملے مستقل جاری ہیں اور ان میں ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی اہداف پر ہفتے کے روز اسرائیلی میزائل حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی۔ جنگی معاملات سے متعلق معلومات رکھنے والی ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ 13 ہلاکتوں میں پانچ ایرانی شامل ہیں، جن میں سے تین ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) میں کمانڈنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے، چار شامی شہری جو ایرانی ملیشیا کے ساتھ معاہدہ کر رہے تھے، دو لبنانی، ایک عراقی، عام شہری اور ایک شامی اور ایک شامی شہری ہے۔

Published: undefined

اسرائیلی میزائلوں نے ہفتے کے روز مغربی ولاز محلے پر حملہ کیا اور خاص طور پر ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جہاں مبینہ طور پر آئی آر جی سی کے کمانڈروں کی میٹنگ ہو رہی تھی۔شام کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے "مظالم" کو روکنے کے لیے فوری اقدام کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined