ہندوستان کے ٹیرف پر سست مذاکرات اور روس سے تیل کی خریداری سے امریکہ ناراض!

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان  سست مذاکرات اور روس سے تیل کی خریداری سے امریکہ کو مایوس کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے ہندوستان  پر تجارتی خسارے کا بھی الزام لگایا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان  پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے جمعرات یعنی  31 جولائی کو کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ہندوستان سے "تھوڑی مایوس" ہے۔ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا، "ہندوستان  شروع میں بات چیت کے لیے آیا، لیکن بعد میں اس نے معاملات کو سست کر دیا۔ اس لیے صدر اور ان کی پوری تجارتی ٹیم ہندوستان سے تھوڑی مایوس ہیں۔" بیسنٹ نے یہ بات CNBC سے بات چیت میں کہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان روس سے بھاری مقدار میں ممنوعہ تیل خریدتا ہے اور اسے ریفائن کرکے دوسرے ممالک کو فروخت کرتا ہے جسے عالمی سطح پر درست کردار نہیں سمجھا جاتا۔

ٹرمپ نے 30 جولائی کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا، 'یاد رکھیں، ہندوستان ہمارا دوست ہے، لیکن ہم نے گزشتہ برسوں میں اس کے ساتھ بہت کم تجارت کی ہے، کیونکہ ہندوستان کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور ان کے پاس سب سے زیادہ پیچیدہ اور غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں ہیں۔"


ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ "ہندوستان نے ہمیشہ اپنے زیادہ تر فوجی ہتھیار روس سے خریدے ہیں اور وہ چین کے ساتھ ساتھ روس سے توانائی کا سب سے بڑا صارف ہے۔ یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پوری دنیا روس سے یوکرین میں قتل عام بند کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔ یہ سب چیزیں ٹھیک نہیں ہیں۔ اس لیے ہندوستان کو یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف اور اس کے ساتھ اضافی جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔"

اس دوران ا سکاٹ بیسنٹ نے بھی کہا کہ امریکہ اور چین تجارتی معاہدے کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ڈیل کا امکان ہے۔ تاہم، انہوں نے اعتراف کیا کہ چین کی جانب سے کچھ تکنیکی نکات پر کام کرنا باقی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ حل ہو جائے گا، لیکن یہ ابھی تک 100فیصد نہیں ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔