قاہرہ: شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 8500 ہو گئی ہے اور آنے والے دنوں میں یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، یہ اطلاع عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مشرقی بحیرہ روم کے دفتر کے کارگزار علاقائی ایمرجنسی ڈائریکٹر رک برینن کے حوالے سے دی گئی ہے۔ رک برینن نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ابھی ہمارے پاس جو اعداد و شمار ہیں ان کے مطابق حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں تقریباً 4,000 اموات اور 2,500 زخمی ہیں اور شمال مغرب کے علاقے میں تقریباً 4,500 اموات اور 7,500 زخمی ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اموات کی صحیح تعداد بتانا مشکل ہے کیونکہ یہ ہر روز بڑھ رہی ہے۔ المیادین نشریاتی ادارے نے شام کے وزیر صحت حسن الغباش کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 1,414 ہے جب کہ 2,349 زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ پیر کے روزجنوبی ترکی اور شام کے کچھ علاقوں میں آنے والے طاقتور زلزلوں میں مجموعی طور پر 34,000 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined