دیگر ممالک

چین: مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں جیل

عدالت نے کہا کہ ہان اپنے چیٹنگ گروپ پر مسلمانوں اور اسلام کے خلاف قابل اعتراض اور نفرت پھیلانے والا مضمون لکھتا تھا اور تصاویر ڈالتا تھا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا ہان کو ویب سائٹ پر مسلمانوں اور اسلام کے خلاف تعصب پھیلانے کا مجرم پایا گیا ہے۔

چین کے شمال مغربی صوبے لی اوننگ کی ایک عدالت نے مسلمان اور اسلام کے خلاف آن لائن نفرت پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کو ڈھائی سال قید کی سزا سنائی ہے۔یہ اطلاع آج چین کے 'ڈیلی گلوبل ٹائمز' نے دی۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبے کی شینیانگ کی عدالت نے لی ژین دونگ ہان نامی شخص کو یہ سزا سنائی ہے. عدالت نے ہان کو اپریل 2009 سے جون 2016 کے درمیان اپنی ویب سائٹ پر مسلمانوں اور اسلام کے خلاف تعصب پھیلانے کا مجرم پایا۔
عدالت نے کہا کہ ہان اپنے چیٹنگ گروپ پر مسلمانوں اور اسلام کے خلاف قابل اعتراض اور نفرت پھیلانے والا مضمون لکھتا تھا اور تصاویر ڈالتا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہان کی اس طرح کی سرگرمیوں کے خلاف مسلم فرقہ کے لوگوں نے مقامی انتظامیہ سے شکایت کی تھی۔ پولیس نے اسے ستمبر 2009 میں گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں اسے عدالت سے ضمانت پر رہا کر دیا۔ اسے اسی طرح کی سرگرمیوں کے الزام میں جون 2016 میں دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined