دیگر ممالک

چین کے ایغورمسلمانوں پر بڑھتے مظالم ناقابل برداشت:سیدشاہنوازحسین

بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے چین کی کمیونسٹ حکومت پر الزام لگایا ہے کہ کمیونسٹ حکومت نے ہٹلر اوراسٹالن کو بھی مات دے دی ہے

تصویر،سوشل میڈیا، ڈی ڈبلو
تصویر،سوشل میڈیا، ڈی ڈبلو 

بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی ترجمان اور سابق مرکزی وزیر سیدشاہنوازحسین نے چین کے سنکیانگ خطہ میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف سخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اکیسویں صدی کا سب سے بڑا ظلم ہےجس نے ہٹلراوراسٹالن کوبھی مات دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندستان سمیت پوری مہذب دنیا کو اس کے خلاف آوازبلندکرنی چاہیے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا بعض آزاد خبررساں ایجنسیوں اورحقوق انسانی سے وابستہ افراد نے حقائق پر مبنی جو رپورٹ پیش کی ہے وہ دل کودہلادینے والی ہے، کمیونسٹ حکومت کے بڑھتے مظالم ناقابل برداشت ہیں۔

Published: undefined

سیدشاہنوازحسین نے کہاہے کہ بعض رپورٹوں کے مطابق چین کی حکومت نے ایسے ایسے حراستی کیمپ بنا رکھے ہیں (جنہیں وہ ڈی ریڈیکلائزیشن کیمپ کہتی ہے) جہاں 30لاکھ ا یغورمسلمانوں کو قید کرکے انہیں طرح طرح کی اذیتیں دی جارہی ہیں۔ گمراہ کن بات یہ ہے کہ چین ان حراستی کیمپوں کو تعلیمی کیمپ سے بھی تعبیرکرتاہے ۔

Published: undefined

چین کے سنکیانگ خطہ میں ایغورمسلمانوں پر مظالم کی خبریں چھن چھن کرتوآ ہی رہی تھیں مگر تازہ رپورٹ میں 50 سٹیلائٹ تصاویرکے تجزیے سے حراستی کیمپوں کی توسیع کاجائزہ لیا گیاہے ،یہ سبھی کیمپ ہندستان کے لداخ سے کافی قریب ہیں جہاں مسلمانوں کو رکھاجاتاہے۔

Published: undefined

بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین نے چین کے مظالم پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ سنکیانگ کی مسلم آبادی کو کم کرنے کے لئے چین کی کمیونسٹ حکومت مسلم خواتین کوچینی مردوں سے شادی کرنے پر بھی مجبورکررہی ہے،بلکہ اس کے لیے حکومت نے وہاں مہم چلارکھی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مسلم خواتین اپنی عفت وعصمت بچانے میں ناکام رہی ہیں۔ اسی کے ساتھ ان کیمپوں میں مسلمانوں کوکھانے پینے کی تکلیف کے ساتھ ساتھ عبادت میں بھی رکاوٹوں کاسامناہے۔

Published: undefined

سیدشاہنوازحسین نے کہاہے کہ چین میں مسلمانوں پر مظالم اورزیادتی کے باوجود پاکستان چین کے تلوے چاٹ رہاہے، اوآئی سی بھی خاموش ہے۔

Published: undefined

انہوں نے ہندوستان کی مسلم تنظیموں اورعلماء کی طرف سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہ آنے پر بھی دکھ کااظہارکیا اور تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ چین کی ظالم کمیونسٹ حکومت کے خلاف ہرپلیٹ فارم پر آوازبلند کریں۔

Published: undefined

انہوں نے اس استدلال کے ساتھ کہ مسلمانوں کے لیے ہندوستان سے اچھا ملک اورنریندرمودی سے اچھا وزیراعظم نہیں ہوسکتا، اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ ہندوستان میں کوئی معمولی ساواقعہ رونما ہونے پر توملک کے کونے کونے میں احتجاج کی آندھی چلنے لگتی ہے لیکن چین میں مسلمانوں کے خلاف اس قدرظلم وزیادتی پر لوگ خاموش ہیں یہ سمجھ سے بالاترہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined