دیگر ممالک

بائیڈن کو سوشل میڈیا پرامریکیوں کی طرف سے تنقید کا سامنا

مشرقی فلسطین‘ امریکی ریاست اوہائیو کا ایک دور افتادہ گاؤں ہے جس کے دورے کا اعلان صدر نے بہت پہلے کیا تھا مگر وہ اعلان کے باوجود بہت دیر بعد یہاں آئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

امریکی صدر جمہوریہ  جو بائیڈن کو سوشل میڈیا پرامریکیوں کی طرف سے تاخیر سے اوہائیو کے ایک چھوٹے سے گاؤں’مشرقی فلسطین‘ جس کی آبادی 4000 نفوس سے کم ہے کے دورے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Published: undefined

العربیہ کے مطابق ’مشرقی فلسطین‘ امریکی ریاست اوہائیو کا ایک دور افتادہ گاؤں ہے جس کے دورے کا اعلان صدر نے بہت پہلے کیا تھا مگر وہ اعلان کے باوجود بہت دیر بعد یہاں آئے۔ اس علاقے کا نام ’فلسطین‘ ہے مگر مشرق وسطیٰ میں موجود خطہ فلسطین سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

Published: undefined

جوبائیڈن نے ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل [378 دن پہلے] ’مشرقی فلسطین‘ کے دورے کا اعلان کیا تھا۔ 3 فروری 2023 کو ایک "زہریلی اور خطرناک" مواد سے لدی ٹرین اس جگہ پر پٹری سے اتر گئی اوراس پر لدے مواد کے پھیلنے سے اس گاؤں کی چھوٹی آبادی کو صحت اور ماحولیاتی بحران میں ڈال دیا تھا۔

Published: undefined

تاہم وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ گذشتہ بدھ کوصدرنے یہ دورہ ٹرین کے پٹری سے اترنے کی پہلی برسی کی یاد میں کیا اور اس دورے میں تاخیر کرنے پر انہیں سیاسی رہ نماؤں اور مقامی باشندوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کیونکہ ایک سال سے زیادہ عرصے تک وہ متاثرہ علاقے کا دورہ نہیں کر سکے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined