تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، گریب
آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے ہفتے کے روز اپنی گرل فرینڈ جوڈی ہیڈن سے شادی کر لی، یوں وہ وزارتِ عظمیٰ کے دوران شادی کرنے والے ملک کے پہلے رہنما بن گئے۔
Published: undefined
62 سالہ البانیز نے کینبرا میں اپنی سرکاری رہائش گاہ ’دی لاج‘ کے باغ میں نجی تقریب میں جوڈی ہیڈن سے نکاح کیا اور اس طرح وہ آسٹریلیا کے پہلے وزیر اعظم بن گئے جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے شادی کی۔
Published: undefined
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر "میریڈ" لکھ کر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں جوڑا خوشی سے ایک ساتھ کھڑا ہے۔ جوڑے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ اپنی محبت اور آئندہ کی زندگی کا آغاز قریبی خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں کر کے بے حد خوش ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined