دیگر ممالک

جاپان میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم کا انکشاف

جاپانی وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی شکل کا مطالعہ کیا جا رہا ہے اور اس بات کا پتا لگانے کی کوشش جا ری ہے کہ موجودہ ویکیسن اس کے خلاف کتنی کارآمد ثابت ہوگی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ٹوکیو: جاپان میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی تبدیل شدہ شکل کی تشخیص ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ برازیل کی ریاست ایمازونا سے آنے والے چار مسافروں میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی شکل کی تشخیص ہوئی ہے۔

Published: undefined

جاپانی وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی شکل کا مطالعہ کیا جا رہا ہے اور اس بات کا پتا لگانے کی کوشش جا ری ہے کہ موجودہ ویکیسن اس کے خلاف کتنی کارآمد ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی جاپان آنے والے مسافروں میں تشخیص ہونے والی شکل تیزی سے پھیلے والے برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے کورونا وائرس کی قسموں سے مختلف ہے۔

Published: undefined

جاپان کے قومی ادارہ برائے متعدی امراض کے سربراہ تاکاجی واکیتا کا کہنا ہے کہ تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ برازیل سے آنے والوں میں تشخیص کی گئی وائرس کی یہ نئی شکل پھیلاؤ کے اعتبار سے وائرس کی دیگر شکلوں سے زیادہ خطرناک ہے یا نہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انہوں نے جاپانی حکام کو آگاہ کر دیا ہے کہ 12 میوٹیشنز کے ساتھ ایک نئی شکل کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور اس میں سے ایک برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے مماثلت رکھنے والی میوٹیشن بھی ہے۔ اس لئے امکان ہے کہ یہ بھی تیز پھیلاؤ کی صلاحیت رکھتا ہو۔

Published: undefined

برازیل سے آنے والے چاروں مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے دو افراد کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے، 30 سالہ خاتون کو سر درد اور گلے میں درد کی شکایت ہے جب کہ نوجوان لڑکی میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔ جاپان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 4061 اموات ہوچکی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined